Inquilab Logo

عامر خان نے کرینہ کے ساتھ ’لال سنگھ چڈھا‘ کی پہلی جھلک جاری کی

Updated: February 23, 2020, 11:07 AM IST | Agency | Mumbai

پرفیکشنسٹ خان عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کرینہ کپور کیلئے فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی پہلی جھلک جاری کی ہے، جس میں اداکارہ کرینہ کپور اپنے شریک اداکار عامر خان کو گلے لگاتی نظر آ رہی ہیں۔

لال سنگھ چڈھا پوسٹر ۔ تصویر ٹویٹر
لال سنگھ چڈھا پوسٹر ۔ تصویر ٹویٹر

پرفیکشنسٹ خان عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کرینہ کپور کیلئے فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی پہلی جھلک جاری کی ہے، جس میں اداکارہ کرینہ کپور اپنے شریک اداکار عامر خان کو گلے لگاتی نظر آ رہی ہیں۔ اس تصویر کو عامر خان نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری کیا ہے ، جس نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلی ہے۔ ’لال سنگھ چڈھا‘ کے اس نئے روپ کو جاری کرتے ہوئے عامر خان نے شائقین کو مبارکباد دی۔ اگرچہ اس تصویر میں عامر کا چہرہ دکھائی نہیں دے رہا ہے ، لیکن یہ کہا جاسکتا ہے کہ ’تھری ایڈیٹس‘ کے بعد ایک بار پھر عامر اور کرینہ کی جوڑی دھماکہ کرنے جارہی ہے۔ ’لال سنگھ چڈھا‘ میں کرینہ کپور کی پہلی جھلک جاری کرتے ہوئے عامر خان نے لکھا ہے کہ ’’پا لینے کی بے چینی اور کھو جانے کا خوف، بس اتنا ہے زندگی کا سفر۔ کاش! میں ہر فلم میں آپ کے ساتھ رومانس کرسکتا۔‘‘عامر خان اور کرینہ کپور کے اس پوسٹر پر شائقین کا مثبت ردِّعمل سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل اس فلم کی جو جھلک جاری کی گئی تھی اس میں عامر خان سردار جی کے روپ میں نظر آئے تھے۔ واضح ہو کہ عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ ہالی ووڈ کی کلاسک فلم ’فاریسٹ گمپ‘ کا آفیشل ریمیک ہے۔ اس فلم کیلئے عامر خان کو ایک بڑی تبدیلی سے گزرنا پڑا ، جس کیلئے انہوں نے بہت محنت کی ہے۔ عامر خان کی یہ فلم رواں سال کرسمس پر ریلیز ہونے جارہی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ عامر خان اس بار ’سولو ریلیز‘ کا فائدہ اٹھائیں گے ، کیونکہ اس سے قبل کھلاڑی کمار اکشے کی ’بچن پانڈے‘ بھی کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جارہی تھی ، لیکن اداکار کے کہنے پر ، کھلاڑی کمار نے فلم کی ریلیز کی تاریخ میں آگے بڑھادی۔ اس طرح ۲؍ ستاروں کی آپسی گفت شنید کا فائدہ عامر خان کو حاصل ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK