Inquilab Logo Happiest Places to Work

عامر خان کی ’’ستارے زمین پر‘‘ او ٹی ٹی پر ریلیز نہیں ہوگی

Updated: May 08, 2025, 7:07 PM IST | Mumbai

حالیہ رپورٹ کے مطابق عامر خان ’’ستارے زمین پر‘‘ سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کے بعد او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز نہیں کرنا چاہتے۔ وہ فلم کو یوٹیوب پر ’’پے پر وِیو‘‘ ماڈل کے تحت ریلیز کرنے کے متبادل پر غور کررہے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

فلم کے پروموشنز کیلئے اپنے اختراعی انداز کیلئے مشہور عامر خان ایک بار پھر اپنی آنے والی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ کے ساتھ تھیٹر میں ریلیز کے بعد کی حکمت عملیوں کو نئے سرے سے متعین کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ہالی ووڈ رپورٹر انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق عامر خان مبینہ طور پر ’’ستارے زمین پر‘‘ کی ریلیز کیلئے ایک غیر روایتی راستہ اختیار کر رہے ہیں۔ وہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے ساتھ شراکت کرنے کے بجائے ’’پے پر ویو‘‘ (ایک بار فلم دیکھنے پر ادائیگی) کے ماڈل کے تحت فلم کو یوٹیوب پر لانچ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ اس پیشرفت کے قریبی ذرائع نے ویب سائٹ کو بتایا کہ ’’عامر اپنی فلم کو تھیٹر میں چلانے کے بعد براہ راست اسٹریمنگ پر ریلیز نہیں کرنا چاہتے، کیونکہ یہ ناظرین کو بڑی اسکرین پر فلمیں دیکھنے کی حوصلہ شکنی کرتا ہے۔ ’’ستارے زمین پر‘‘ کے پوسٹر پر کوئی اسٹریمنگ لوگو نہ ہونا بھی ایک وجہ ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ہند پاک کشیدگی کے دوران فلم ’’بھول چوک معاف‘‘ کی تھیٹر ریلیز منسوخ

ذرائع نے مزید کہا کہ ’’ اس فیصلے میں متعدد عوامل شامل ہیں۔ یقیناً بہت سے لوگ او ٹی ٹی کے سبب سنیما گھروں میں نہیں جاتے۔ ’’پے پر ویو‘‘ اس لئے بھی بہتر ہے کہ ناظرین کو فلم دیکھنے کیلئے ادائیگی کرنی ہوگی۔‘‘ تاہم، اس بارے میں کوئی تفصیل عام نہیں کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ’’ستارے زمین پر‘‘ ہسپانوی فلم ’’کیمپیونز‘‘ کا ریمیک ہے۔ یہ فلم ۲۰؍ جون ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK