• Wed, 30 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

عامر خان کی اگلی فلم اجول نکم کی زندگی پر مبنی ہوسکتی ہے

Updated: August 29, 2023, 11:21 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

 عامر خان کی اگلی فلم بائیوپک ہو سکتی ہے۔ خبروں کے مطابق عامر اب پروڈیوسر دنیش وجن کے اگلے پروجیکٹ میں نظر آئیں گے۔ یہ ملک کے مشہور وکیل اجول نکم کی بایوپک ہو سکتی ہے

Aamir Khan.Photo. INN
عامر خان۔ تصویر:آئی این این

عامر خان کی اگلی فلم بائیوپک ہو سکتی ہے۔ خبروں کے مطابق عامر اب پروڈیوسر دنیش وجن کے اگلے پروجیکٹ میں نظر آئیں گے۔ یہ ملک کے مشہور وکیل اجول نکم کی بایوپک ہو سکتی ہے۔
بائیوپک نکم کی زندگی کے سفر کے ساتھ ساتھ۱۹۹۳ءکےممبئی دھماکوں اور۲۰۰۸ءکے ممبئی حملوں جیسےہائی پروفائل مقدموں میں ان کاکردار بھی دکھایا جائے گا۔عامر اس فلم میں اداکاری کے ساتھ پروڈیوسر بھی بن سکتے ہیں ۔ کئی خبروں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عامر یش راج بینرکےساتھ ایک ایکشن فلم کر سکتے ہیں ۔ تاہم اس حوالے سےکوئی بھی بات تصدیق شدہ نہیں ہےکیونکہ فی الحال عامر نے کسی پروجیکٹ کا اعلان نہیں کیا۔ ان دنوں وہ اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں ۔ عامرنےحال ہی میں اپنی پچھلی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ٹیم کو پارٹی دی تھی۔ یہ پارٹی فلم کے ایک سال مکمل ہونے پر دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK