Inquilab Logo

عامر خان کے تھری ایڈیٹس کے اسکول میں لاک ڈاؤن میں تعلیم جارہی ہے

Updated: May 31, 2020, 4:51 AM IST | Agency | Mumbai

پرفیکشنسٹ خان عامر کی اداکاری سے سجی فلم ’تھری ایڈیٹس‘سے جس اسکول نے شہرت حاصل کی ہے وہ لیہہ’دروک پدماکا پور اسکول‘ ہے جو کورونا وائرس کے سبب بند ہے۔

Aamir Khan - Pic : INN
عامر خان ۔ تصویر : آئی این ان

پرفیکشنسٹ خان عامر کی اداکاری سے سجی فلم ’تھری ایڈیٹس‘سے جس اسکول نے شہرت حاصل کی ہے وہ لیہہ’دروک پدماکا پور اسکول‘ ہے جو کورونا وائرس کے سبب بند ہے۔  ان دنوں یہ اسکول  اپنے طلبہ کو مقامی فنون اور ثقافت کے ساتھ اپنی جڑوں کی طرف لوٹنے کی تعلیم دے رہا ہے۔ لیہہ کے پہاڑی علاقوں میں اسکول کے تمام طلبہ کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ ’دروک پدما کارپو اسکول‘ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کے باعث بند کردیا گیا ہے ، لیکن یہاں اسمارٹ فونز کے ذریعہ کچھ آن لائن کلاسیں جاری ہیں۔ یہ منصوبہ بنایا گیا ہے کہ جب اسکول کھلے اور باقاعدہ کلاسز شروع ہوں گے تو یہ کورس دوبارہ پڑھایا جائے گا، کیونکہ بہت سے طلبہ کی انٹرنیٹ تک رسائی نہیں ہے۔ اسکول کے پرنسپل میناگور آگامو نے فون پر بتایا کہ ’’ہم آن لائن کلاسیں ٹھیک طرح سے نہیں لے سکتے ہیں جیسا ملک کے بہت سے حصوں میں ہو رہا ہے۔ ہمارے کچھ طلبہ پہاڑی علاقوں میں رہتے ہیں جہاں انٹرنیٹ کی سہولت میسّر نہیں ہے۔  اکثر تو فون کرنا بھی ممکن نہیں ہوتا ہے۔ ہم باقاعدہ کلاس رومس میں اسمارٹ فونز کے ذریعہ جو کچھ سکھا رہے ہیں، اسے دوبارہ سکھائیں گے۔یہی وجہ ہے کہ ہم غیر تعلیمی سرگرمیوں پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم نے طلبہ کو یہ کام دیا ہے کہ وہ کس طرح لاک ڈاؤن میں مقامی فن اور ثقافت کو تلاش کرسکتے ہیں جو اپنی مقبولیت کھو رہی ہے۔ اسی کے ساتھ  ثقافت، خوراک، مقامی زبان سیکھنے سمیت سرگرمیوں پر مضامین لکھنے کا موقع بھی دیا گیا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK