Inquilab Logo

آتما پمفلٹ کوبرلن فلم فیسٹیول میں دکھایا جائے گا

Updated: January 23, 2023, 1:23 PM IST | Mumbai

فلم ’آتما پمفلٹ‘ پہلی مراٹھی فلم ہے، جو تین بڑےناموں زی اسٹوڈیو، آنند ایل رائے اور بھوشن کمار کو یکجاکرتی ہے۔

A poster of the movie `Aatma Pamphlet`
فلم ’آتما پمفلٹ ‘ کا ایک پوسٹر

فلم ’آتما پمفلٹ‘ پہلی مراٹھی فلم ہے، جو تین بڑےناموں  زی اسٹوڈیو، آنند ایل رائے اور بھوشن کمار کو یکجاکرتی ہے۔ اس فلم کو نیشنل ایوارڈ یافتہ پریش موکاشی نے لکھا ہے اور اس کی ہدایتکاری نئے ہدایتکار آشیش بیندے نے کی ہے۔زی اسٹیوڈیوزنے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ فلموں کی اپنی وسیع فہرست میں ایک اور فلم کا اضافہ کیا ہے۔ یہ فلم برلن فلم فیسٹیول میں دکھائی جانے والی ہے۔ فلم کو جنریشن۱۴؍ پلس مقابلے کے زمرے میں منتخب کیا گیا ہے۔آتما پمفلٹ کی کہانی پریش موکاشی نے لکھی  ہے، جو ہریش چندرچی فیکٹری (۲۰۰۹ء) جیسیکامیاب فلم  کی تحریر اور ہدایتکاری کیلئے جانے جاتے ہیں۔
  فلم کی کہانی ایک نوجوان لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو اپنی  ہم جماعت لڑکی سے محبت کرتا ہے۔ یہ یکطرفہ محبت کی دل کو گرما دینے والی کہانی ہے، جو اپنے اردگرد ہونے والی ڈرامائی سماجی و سیاسی تبدیلیوں سے بدل جاتی ہے۔ فلم میں اوم بیندکھلے، پرنجلی شری کانت، بھیم راؤ مودے اور کیتکی صراف نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ہدایتکار آشیش اویناش بیندے نے کہا کہ ’’یہ میری زندگی کا اب تک کا سب سے بڑا دن ہے۔ فلمسازی کیلئے میرے جنون کو آگے بڑھانے کا سفر میرے کالج کے زمانے میں شروع ہوا تھا اور دنیا کے سب سے بڑے سنیما میں میری ہدایتکاری کے ساتھ اس کا اختتام ہوا۔برلن فلم فیسٹیول میں منتخب ہونے کے ساتھ ہی یہ عروج پرہے ۔ جہاں تک فلم کریئر کا تعلق ہے یہ عمل میرے لئے ایک رولر کوسٹر سواری رہا ہے۔ کووڈ۱۹؍ ، لاک ڈاؤن سمیت متعدد چیلنجوں کے باوجود میری ٹیم کے ہر فرد نے۱۰۰؍ فیصد دیا۔ایک ایسے وقت میں جب دنیا جنگ دیکھ رہی ہے، یہ فلم محبت پھیلانے کی بات کرتی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK