Inquilab Logo

ابھیشیک بجاج فلم ’چندی گڑھ کرےعاشقی‘ میں منفی کردار ادا کریں گے

Updated: January 24, 2021, 5:25 PM IST | Agency | Mumbai

دل دے کے دیکھو ، پرورش اور میری بھابھی جیسے کامیاب ٹی وی شوزمیں کام کرنے کے بعد،باصلاحیت اداکار ابھیشیک بجاج نےفلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر ۲؍سے بالی ووڈ میں قدم رکھا ، جہاں وہ فلم میں ٹائیگر شراف کے ساتھ ایک اہم کردار میں نظر آئے۔

Abhishek Bajaj.Picture :INN
ابھیشیک بجاج۔ تصویر:آئی این این

 دل دے کے دیکھو ، پرورش اور میری بھابھی جیسے کامیاب ٹی وی شوز  میں کام کرنے کے بعد،باصلاحیت اداکار ابھیشیک بجاج نےفلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر ۲؍سے بالی ووڈ میں قدم رکھا ، جہاں وہ فلم میں ٹائیگر شراف کے ساتھ ایک اہم کردار میں نظر آئے۔ ابھیشیک اب اپنی دوسری ہندی فلم ’چندی گڑھ کرےعاشقی‘ کا انتظار کر رہے ہیں۔اس فلم میں ، ایوشمان کھرانہ اور وانی کپوراہم کردار میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں ابھیشیک ایک منفی کردار ادا کررہے ہیں۔ اس فلم میں آیوشمان کو ایک کراس فنکشنل ایتھلیٹ کےطورپر پیش کیا گیا ہے۔اس فلم کی حال ہی میں چندی گڑھ میں شوٹنگ مکمل کی گئی ہے۔ ابھیشیک کےکردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے، یونٹ کے ایک نمائندے نے کہا ،’’ان کا کردار فلم میں ایوشمان کے مدمقابل کے طور پرہوگا۔ دونوں اداکارشوٹنگ کے دوران اپنے پنجابی پس منظرمیں رچے بسے نظر آئے۔ چونکہ کورونا وبا کی وجہ سے وہ جم میںورزش نہیں کرسکتےتھے اس لئےسیٹ پرپنجابی گانوں پر ورزش کا لطف اٹھایا۔ساتھ ہی ایوشمان کا ٹرینر اکثر ابھیشیک کی رہنمائی کرتا تھا۔ ‘‘ ذرائع کاکہناہے کہ یہ شوٹنگ اکتوبر میں شروع ہوئی تھی اور یونٹ نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ تحفظ کے تعلق سے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، جیسے سوشل ڈسٹینسنگ کو برقرار رکھنا اور کووڈ ۱۹؍ کے دیگر پروٹوکول پر عمل کرنا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK