Inquilab Logo

 ابھیشیک ،والد سے موازنہ نہیں کرنا چاہتے

Updated: April 15, 2022, 11:24 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے جونیئر بی ابھیشیک بچن اپنا موازنہ اپنے والد امیتابھ بچن سے نہیں کرنا چاہتے۔

Abhishek Bachchan.Picture:INN
ابھیشیک بچن ۔ تصویر: آئی این این

 بالی ووڈ کے جونیئر بی ابھیشیک بچن اپنا موازنہ اپنے والد امیتابھ بچن سے نہیں کرنا چاہتے۔ ابھیشیک بچن کی فلم `’دسویں‘ حال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی ہے۔ فلم ’دسویں‘ میں ابھیشیک بچن کی اداکاری سے متاثر ہو کر ایک مداح نے سوشل میڈیا پر  اپنی رائے دیتے ہوئے ان کی تعریف کی اور ان کا موازنہ ان کے والد امیتابھ بچن سے کیا۔ مداح نے ٹویٹ کیا اور لکھا ’’دسویں کے بعد لوگ اب امیتابھ بچن کو کہیں گے کہ یہ  ابھیشیک بچن کے والد ہیں۔ کیا فلم ہے، کیا اداکاری کی ہے آپ نے  ابھیشیک بچن ۔‘‘ ابھیشیک بچن نے جواب دیتے ہوئے مداح کا شکریہ ادا کیا ،  اس کے ساتھ ہی  انہوں نے والد امیتابھ کو  احترام  پیش کرتے ہوئے ایک مضحکہ خیز بات بھی لکھی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا   ’’شکریہ تعریف کیلئے ، لیکن نہیں... باپ ، باپ ہوتا ہے  اور رشتے میں  وہ ہمارے...  یہ تو آپ  جانتے ہی ہیں۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK