Inquilab Logo

اداکارہ ریکھا نے ووگ عربیہ میگزین کو رونق بخشی

Updated: July 05, 2023, 11:20 AM IST | Mumbai

ماضی کی اداکارہ ریکھا نے ووگ عربیہ میگزین کے جولائی اور اگست کے شمارے کو رونق بخشی ہے۔

actress Rekha photo;INN
اداکارہ ریکھا تصویر :آئی این این

ماضی کی اداکارہ ریکھا نے ووگ عربیہ میگزین کے جولائی اور اگست کے شمارے کو رونق بخشی ہے۔ میگزین نے ان کا طویل انٹرویو شائع کیاہے اور اپنی میگزین کے سرورق پر ان کی خوبصورت تصویر شائع کی ہے۔اس تصویر کو دیکھ کر ایسا لگتاہے کہ وہ کسی ریاست کی ملکہ نظر آرہی ہیں۔ خیا ل رہے کہ ماضی کی اداکارہ ۲۰۱۴ء سے پردہ سیمیں سے غائب ہیں لیکن اس میگزین  نے ان کا طویل انٹرو یو اپنے شمارے میں شائع کیاہے۔ 
 دوسری طرف ریکھا طویل عرصے سے فلموں میں نظر نہیں آئی ہیں۔ ریکھا آخری بار  ۲۰۱۴ءمیں ریلیز ہونے والی  فلم ’سپر نانی‘ میں نظر آئی تھیں۔ ریکھا نے  فلموں میں کام  نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔ ریکھا نے بتایا کہ خود کو خوش قسمت محسوس کرتی ہوں کہ جہاں وہ یہ منتخب کرنے کے لئے آزاد ہیں کہ وہ کون سا پروجیکٹ کرنا چاہتی ہیں اورکون سا نہیں۔ریکھا نے کہا کہ صحیح پروجیکٹ انہیں صحیح وقت پر مل جائے گا اور بھلے ہی وہ کوئی فلم سائن نہ کریں، لیکن ان کی سنیمائی روح ان کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑتی۔ ریکھانے بتایاکہ ’’میری شخصیت میری اپنی ہے، لیکن میری سنیماکی شخصیت شائقین کی نظر میں ہے۔

rekha Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK