Inquilab Logo

بالی ووڈ پر سلمان خان کی حکمرانی کے ۳۵؍ سال مکمل

Updated: August 28, 2023, 1:40 PM IST | Agency | Mumbai

ہندوستانی سُپر اسٹار سلمان خان کو بالی ووڈ انڈسٹری میں ۳۵؍ برس مکمل ہوگئے۔ ۱۹۸۸ء میں پہلی فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ میں اداکارہ ریکھا کے دیور کا کردار ادا کرنے والے سلمان کو بالی ووڈ پر راج کرتے ہوئے ۳۵؍ برس مکمل ہوگئے۔

Salman Khan. Photo. INN
سلمان خان۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی سُپر اسٹار سلمان خان کو بالی ووڈ انڈسٹری میں ۳۵؍ برس مکمل ہوگئے۔ ۱۹۸۸ء میں پہلی فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ میں اداکارہ ریکھا کے دیور کا کردار ادا کرنے والے سلمان کو بالی ووڈ پر راج کرتے ہوئے ۳۵؍ برس مکمل ہوگئے۔ اپنی دوسری فلم ’میں نے پیار کیا‘ میں سلمان خان نے مرکزی کردار نبھایا اور خوب شہرت سمیٹی جس میں بھاگیہ شری، موہنش بہل، آلوک ناتھ اور ریما لاگو نے بھی اداکاری کی تھی۔ اس فلم کے بعد سلمان نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور کامیاب فلموں کی ایک لمبی فہرست بنا دی۔ ۳۵؍برسوں میں سلمان خان نے بے شمار فلموں میں کام کیا اور بہت سارے ورسٹائل کردار ادا کر کے اپنی پہچان بنائی۔ ’کک‘اور ’دبنگ‘ جیسی ایکشن سے بھرپور بلاک بسٹر سے لے کر ’بجرنگی بھائی جان‘اور ’ہم آپ کے ہیں کون‘ جیسی بہترین فلموں تک انہوں نے اچھا کام کیا۔ایکشن سیکوئنس اور جذباتی مناظر کے درمیان بغیر کسی رکاوٹ کے منتقل ہونے کی صلاحیت ان کے کریئر کی خاصیت رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK