Inquilab Logo

آدرش گورو فلم ’’کھو گئے ہم کہاں‘‘میں اپنے کردار سے مطمئن

Updated: December 22, 2023, 5:49 PM IST | Agency | Mumbai

’کھوگئے ہم کہاں ‘کے اداکارآدرش گورونےفلم میں اپنے کردار’ نیل ‘ کو اطمینا ن بخش رول بتایا۔

Adarsh Gourav. Photo: INN
آدرش گورو۔ تصویر : آئی این این

 اننیا پانڈے ، سدھانت چترویدی اور آدرش گورو کی فلم کو ریلیز سے پہلے ہی کافی مقبولیت مل رہی ہے۔ آدرش گورو نے فلم میں اپنے کردار ’نیل‘ کے سفر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اداکار کے طور پر ’نیل‘ کا کردار میرےلئے کافی اطمینان بخش تھا۔ ارجن ورائن سنگھ،زویا اختر، ریماکاگتی شکریہ مجھ پر بھروسہ کرنے کیلئے۔ کھوگئے ہم کہاں۲۶؍ دسمبر کو ریلیز ہورہی ہے۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Adarsh Gourav (@gouravadarsh)

ہدایت کار ارجن ورائن سنگھ کی’کھو گئے ہم کہاں‘ فلم ۲۰ء کی دہائی میں سوشل میڈیا پر زندگی گزارنے والے تین دوستوں کی کہانی ہے۔
حال ہی میں گورو آدرش نے کہا کہ’’میں اپنے آپ کو نہایت خوش نصیب سمجھتا ہوں کہ مجھے زویا اختر جیسے پروڈیوسرس اور فلمساز ملے جو مجھ جیسے اداکاروں پر یقین رکھتے ہیں اور اپنے راستے خود بنائے ہیں۔ زویا ایک متحرک ہدایت کار ہیں جن کے پاس میں صلاحیتوں کے دیکھنے کی بے عیب نظرہے جس کو میں نے محسوس کیا ہے اور کافی عر صہ سے منتظر پروجیکٹ ’’کھو گئے ہم کہاں‘‘ کا حصہ بننے پر فخر محسوس کررہا ہوں۔ میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میں اتنی عظیم سوچ رکھنے والوں کے ساتھ کام کررہا ہوں اور حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے میرے کام کو پہچانا اور مجھے یہ رول دیا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK