Inquilab Logo

آرسنل فٹبال کلب نے یونائٹیڈ کو شکست دی، ای پی ایل میں سرفہرست

Updated: May 14, 2024, 1:21 PM IST | Agency | Manchester

لندن کے کلب نے یونائٹیڈ کو اس کے ہی میدان پر جدوجہد کے بعد ۰۔۱؍گول سے مات دی۔ مانچسٹر سٹی کو ٹاپ پوزیشن سے بے دخل کردیا۔

Troussard of Arsenal. Photo: INN
آرسنل کے ٹروسارڈ۔ تصویر : آئی این این

انگلش پریمیر لیگ کا ۲۴۔۲۰۲۳ء کا  سیزن کچھ دلچسپ معرکہ کروانے کے وعدے پر پورا اترا ہے اور خطاب کی دوڑ ۲؍ ٹیموں کے درمیان آ گئی ہے۔ مانچسٹر سٹی اور آرسنل خطاب جیتنے کی راہ پر ہیں۔مانچسٹر سٹی نے سنیچر کو ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی لیکن اتوار کی رات آرسنل فٹبال کلب  مانچسٹر یونائٹیڈفٹبال کلب کو  ۰۔۱؍گل سے شکست دے کر ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔  اس کے ساتھ ہی وہ پریمیر لیگ کی اسٹینڈنگ میں سرفہرست ہے  جبکہ دفاعی چمپئن  مانچسٹر سٹی کلب  دوسرے نمبر پر ہے۔ حالانکہ اس سٹی کی ٹیم نے آرسنل کے مقابلے ایک میچ کم کھیلا ہے۔ ہفتے کے وسط میں مانچسٹر سٹی کا مقابلہ ٹوٹنہم ہاٹسپر فٹبال کلب سے اس کے میدان پر ہوگا۔ 
 اتوار کی دیر رات ای پی ایل میں ہونے والے میچ میں مانچسٹر یونائٹیڈ نے اپنے گھریلو میدان پر اچھا آغاز کیا تھا۔ اس کے باوجود آرسنل کے کلب نے ۲۰؍ویں منٹ میں ہی  یونائٹیڈ پر ۰۔۱؍گول کی برتری حاصل کرلی تھی۔ ایل ٹروسارڈ نے  کے ہیورٹز کی مدد سے یونائٹیڈ پر سبقت حاصل کرلی تھی۔اس گول کے بعد دونوں ٹیموں کی جانب سے کوئی گول اور نہیں ہوسکا اور میچ ۰۔۱؍ گول کے اسکور پر ختم ہو گیا اور لندن کے کلب نے پورے ۳؍پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ہی ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ 
  آرسنل کے ۳۷؍میچو ںمیں ۸۶؍پوائنٹس ہیں اور وہ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ مانچسٹر سٹی کے ۳۶؍میچو ںمیں ۸۵؍پوائنٹس ہیں اور وہ نمبر۲؍ پر ہے۔ لیورپول کے ۳۶؍ میچوں میں ۷۸؍ پوائنٹس ہیں اور وہ نمبر۳؍پرہے ۔ ایسٹن ولا ۶۷؍ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبرپر ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK