Inquilab Logo

رومانی فلموں کے ذریعے اپنی شناخت بنانے والے آدتیہ چوپڑہ۴۹؍ سال کے ہو گئے

Updated: May 22, 2020, 10:56 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ میں آدتیہ چوپڑہ کا نام ایک ایسے فلم ساز کے طور پر لیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی رومانوی فلموں کے ذریعہ شائقین کے دلوں میں ایک خاص شناخت بنائی ہے۔ ۲۱؍ مئی ۱۹۷۱ء کو ممبئی میں پیدا ہونے والے آدتیہ کے والد یش چوپڑہ مشہورہدایتکار تھے۔ گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ سے آدتیہ کا رجحان بھی فلموں کی جانب ہوگیا۔ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز اپنے والد کے ذریعے بنائی گئی ’چاندنی‘، ’لمحے‘ اور ‘ڈر‘ جیسی فلموں میں معاون ہدایتکار کے طور پر کیا تھا۔

Aditya Chopra - Pic : INN
آدتیہ چوپڑا ۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ میں آدتیہ چوپڑہ کا نام ایک ایسے فلم ساز کے طور پر لیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی رومانوی فلموں کے ذریعہ شائقین کے دلوں میں ایک خاص شناخت بنائی ہے۔ ۲۱؍ مئی ۱۹۷۱ء کو ممبئی میں پیدا ہونے والے آدتیہ کے والد یش چوپڑہ مشہورہدایتکار تھے۔ گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ سے آدتیہ کا رجحان بھی فلموں کی جانب ہوگیا۔ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز اپنے والد کے ذریعے بنائی گئی ’چاندنی‘، ’لمحے‘ اور ‘ڈر‘ جیسی فلموں میں معاون ہدایتکار کے طور پر کیا تھا۔  بطور ہدایتکار آدتیہ چوپڑہ نے اپنے کریئر کا آغاز ۱۹۹۵ء میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘سے کیا تھا۔ اس فلم میں شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی کو شائقین نے بہت پسند کیا تھا۔ اس فلم کیلئے آدتیہ چوپڑہ بہترین ڈائریکٹر کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازے گئے تھے۔ ۲۰۰۰ء میں آدتیہ چوپڑہ نے اپنی دوسری فلم ’محبتیں‘ کی ہدایتکاری کی۔ اس فلم میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنے پسندیدہ اداکار شاہ رخ کا انتخاب کیا ہے۔ فلم میں امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے درمیان محاذ آرائی دیکھنے لائق تھی۔ آدتیہ چوپڑہ نے اس فلم میں اپنے بھائی اُودے چوپڑہ اور شمیتا شیٹی کو لانچ کیا۔ یہ فلم سپرہٹ ثابت ہوئی۔  آدتیہ چوپڑہ کی ہدایتکاری میں بنائی گئی تیسری فلم ’رب نے بنادی جوڑی‘ بھی سپرہٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم میں انہوں نے شاہ رخ کے مقابل انوشکا شرما کو لانچ کیا تھا۔ شائقین نے اس جوڑی کو بہت پسند کیا تھا۔
 اس دوران آدتیہ نے ’میرے یار کی شادی ہے‘، ’ہم تم‘، ’دھوم یسریز‘، ’بنٹی اور ببلی‘، ’سلام نمستے‘،’فنا‘، ’چک دے انڈیا‘، ’بینڈ باجا بارات‘، ’میرے برَدَر کی دلہن‘، ’عشق زادے‘، ’ایک تھا ٹائیگر‘،‘ اور ’غنڈے‘ جیسی کامیاب فلمیں پروڈیوس کیں۔  ۲۰۱۶ء میں تقریباً ۸؍ سال بعد فلم ’بے فکرے‘ کے ذریعہ آدتیہ کیبطور ہدایتکار واپسی ہوئی لیکن یہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھاسکی۔ اس کے بعد انہوں نے ’فین‘ اور ’سلطان‘ جیسی فلمیں پروڈیوس کیں۔’سلطان‘ نے باکس آفس پر زائد از ۳۰۰؍ کروڑ روپے کی آمدنی کی، اس فلم میں سلمان خان اور انوشکا شرما کے اہم کردار ہیں۔  اس کے بعد انہوں نے ’ٹائیگر زندہ ہے‘، ’ہچکی‘، ’وار‘ اور ’مردانی۔۲‘جیسی کامیاب فلمیں پروڈیوس کیں۔ ان کے پروڈکشن میں آنے والی فلموںمیں ’پرتھوی راج‘ اور ’بنٹی اور ببلی۔۲‘قابل ذکر ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK