عالیہ کےبعداب ان کی ساس یعنی تجربہ کار اداکارہ نیتوکپور نے بھی نیا اپارٹمنٹ خرید لیا ہے۔ یہ اپارٹمنٹ سنٹیک ریئلٹی، باندرہ-کرلا کمپلیکس کی ۷؍ ویں منزل پر ہے۔ اداکارہ کا یہ پرتعیش اپارٹمنٹ سوفٹل ہوٹل کے بالکل سامنے ہے۔
EPAPER
Updated: May 19, 2023, 1:36 PM IST | Mumbai
عالیہ کےبعداب ان کی ساس یعنی تجربہ کار اداکارہ نیتوکپور نے بھی نیا اپارٹمنٹ خرید لیا ہے۔ یہ اپارٹمنٹ سنٹیک ریئلٹی، باندرہ-کرلا کمپلیکس کی ۷؍ ویں منزل پر ہے۔ اداکارہ کا یہ پرتعیش اپارٹمنٹ سوفٹل ہوٹل کے بالکل سامنے ہے۔
عالیہ کےبعداب ان کی ساس یعنی تجربہ کار اداکارہ نیتوکپور نے بھی نیا اپارٹمنٹ خرید لیا ہے۔ یہ اپارٹمنٹ سنٹیک ریئلٹی، باندرہ-کرلا کمپلیکس کی ۷؍ ویں منزل پر ہے۔ اداکارہ کا یہ پرتعیش اپارٹمنٹ سوفٹل ہوٹل کے بالکل سامنے ہے۔
نیتو نے۱ء۰۴؍کروڑ کی اسٹیمپ ڈیوٹی ادا کی
ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کےمطابق یہ معلومات انڈیکس ٹیپ ڈاٹ کام کےذریعے حاصل کی گئی دستاویزات میں دی گئی ہیں۔ رجسٹری دستاویزات کےمطابق، نیتو نے جائیداد کے لیے ۱ء۰۴؍ کروڑ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی ہے، جو ۱۰؍ مئی ۲۰۲۳ءکورجسٹرڈ ہوئی تھی۔ ۳؍ہزار ۳۸۷؍مربع فٹ پر پھیلے اس پرتعیش اپارٹمنٹ میں۳؍پارکنگ ایریاز بھی ہیں۔ تاہم اداکارہ کے اس اپارٹمنٹ کی قیمت بہت زیادہ ہے۔ معلومات کے مطابق ان کے اپارٹمنٹ کی قیمت ۱۷ء۰۴؍کروڑ روپے ہے تاہم ابھی تک نیتو کی جانب سے اس اپارٹمنٹ کی خریداری کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔
نیتو نے مارچ میں۲ء۲۹؍کروڑ کی مرسڈیز خریدی
واضح رہےکہ مارچ کے شروع میں نیتونے مرسڈیزبینزمے بیک جی ایل ایس ۶۰۰؍کو اپنی کارکلیکشن میں شامل کیا تھا، جس کی قیمت تقریباً ۲ء۲۹؍کروڑروپے تھی۔ اس کار کا بیرونی اور اندرونی حصہ دونوں ہی بہت پرتعیش ہیں۔
عالیہ نے۳۷؍ کروڑ کا اپارٹمنٹ خریدا
نیتوسےپہلے ان کی بہو عالیہ نے ممبئی کے پالی ہل علاقےمیں ۳۷؍کروڑ کا فلیٹ خریدا تھا۔ ای ٹائمز کی رپورٹس کےمطابق اداکارہ نے یہ پراپرٹی اپنے پروڈکشن ہاؤس سن شائن پروڈکشن پرائیویٹ لمیٹڈ کیلئےخریدی تھی۔ یہی نہیں، انہوں نےاپنی بہن شاہین بھٹ کو ۷ء۶۸؍کروڑ روپے کے۲؍ فلیٹ بھی تحفے میں دیے۔
عالیہ نے۲ء۲۶؍کروڑ کی سٹیمپ ڈیوٹی ادا کی
منی کنٹرول کی رپورٹ کے مطابق عالیہ کے نام پر کی گئی سرمایہ کاری دستاویز انڈیکس ویپ ڈاٹ کام پر دیکھی جا سکتی ہے۔ اس دستاویز کے مطابق عالیہ کایہ اپارٹمنٹ۲؍ہزار ۴۹۷؍مربع فٹ پرپھیلا ہوا ہے اور یہ گھر ایریل ویو کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ میں ہے۔عالیہ نے یہ رہائشی جائیدادگولڈ اسٹریٹ مرکنٹائل کمپنی سے خریدی ہے۔یہ فلیٹ۱۰؍اپریل۲۰۲۳ءکورجسٹرڈ ہوا تھا،عالیہ نے اس فلیٹ کی قیمت ۳۷ء۸۰؍کروڑ روپے بتائی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے ۲ء۲۶؍کروڑ روپے کی ا سٹیمپ ڈیوٹی بھی ادا کی۔
عالیہ-رنبیر کا نیا گھر جلد تیار ہوگا
عالیہ اکثررنبیر کے ساتھ ان کے نئے گھر میں نظر آتی ہیں، جہاں اس وقت تعمیراتی کام جاری ہے۔ خبروں کے مطابق گھر کا آدھا کام مکمل ہو چکا ہے۔عالیہ اور رنبیر کا نیا گھر۸؍منزلوںپرمشتمل ہوسکتاہےجس میں انڈور سوئمنگ پول، جم، اسپا، آفس اسپیس،پلیئنگ ایریا اور پارکنگ جیسی سہولیات ہوں گی۔خیال کیا جاتا ہے کہ عالیہ کی ساس نیتو کپور بھی ان کے ساتھ رہیں گی۔