Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلوی کوئز شو میں شاہ رخ خان سافٹ ویئر ڈیولپر قرا ر دیاگیا

Updated: March 03, 2026, 2:03 PM IST | Melbourne

کیاشاہ رخ خان ایک سافٹ ویئر ڈیولپر ہیں؟ یہ وہ سوال ہے جس نے آن لائن بحث کو جنم دیا، جب آسٹریلوی کوئز شوملینیئرہاٹ سیٹ کا ایک لمحہ وائرل ہوا۔

Show Image And Inset Shah Rukh Khan.Photo:INN
شو کی تصویراور انسیٹ شاہ رخ خان۔ تصویر:آئی این این

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک اسکرین شاٹ میں، ہاٹ سیٹ پر بیٹھے ایک مقابل کو پوچھا گیا ، بلینیئرشاہ رخ خان اپنے کارناموں کے لیے کس شعبے میں سب سے زیادہ مشہور ہیں؟،اختیارات یہ تھے: سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ، فلم اداکاری، موٹر ریسنگ  اور پروفیشنل پوکر۔
 حیران کن طور پر، شرکاء نے جواب کے طور پر’’سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ‘‘کو منتخب کیا۔ یہ انتخاب  ہندوستانی صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا  اور بہت سے لوگوں نے حیرت اور مزاح کا اظہار کیا۔ اس واقعہ نے آن لائن بات چیت کو جنم دیا، جس میں کچھ صارفین نے سوال کیا کہ آیا  ایس آر کے کی عالمی شہرت اتنی وسیع ہے جتنا سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر  ہندوستان  کے باہر، جہاں انہیں دنیا کے سب سے بڑے فلم اسٹارز میں سے ایک کے طور پر مانا جاتا ہے۔
 ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’’یہ حیران کن کیوں ہے؟ ہندوستان  کے باہر لوگ انہیں نہیں جان سکتے۔ حالانکہ ہم  ہندوستان  میں رہتے ہیں، ہمیں دنیا کے تمام اداکاروں کے بارے میں نہیں معلوم۔‘‘ ایک اور صارف نے ردعمل دیا ’’ہاں  اور ہم  یہ سوچتے ہیں کہ دنیا کو سب کچھ معلوم ہونا چاہیے جو کہ دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے بارے میں ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے، خامنہ ای کی شہادت پر فرحانہ بھٹ کا اظہار غم

ایک اور صارف نے کہا کہ ’’انصاف کے لیے، میں آسٹریلیا سے ہوں (مجھے یقین ہے یہ شو کا آسٹریلوی ورژن ہے)  اور میں نے کبھی انہیں نہیں سنا۔ میں موٹر ریسنگ کا اندازہ لگاتا۔ اگر کوئی دنیا کے کسی حصے میں بہت مشہور ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ باقی سب لوگ خود بخود ان کو جان لیں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:شاہد آفریدی اپنے داماد شاہین پر برس پڑے، بولنگ کی خامیوں کی نشاندہی کی


 کام کے محاذ پر
شاہ  رخ خان  کو ان کی  آنے والی فلم کنگ میں   دیکھا جائے گا، جو ایک ایکشن تھرلر ہوگی اور جسے سدھارتھ آنند  بنارہے ہیں۔ شاہ رخ خان ، دپیکا پڈوکون اور سہانا خان مرکزی کرداروں میں ہیں  اور ’’کنگ ‘‘ اس کرسمس پر ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK