Inquilab Logo

امیتابھ بچن کو ذہن میں رکھ کر’رن وے ۳۴؍‘بنائی: اجے دیوگن

Updated: April 13, 2022, 10:32 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈکے سنگھم اسٹار اجے دیوگن کاکہناہےکہ انہوں نے فلم ’رن وے ۳۴؍‘ امیتابھ بچن کو ذہن میں رکھ کر بنائی ہے۔

Ajay Devgn .Picture:INN
اجے دیوگن۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈکے سنگھم اسٹار اجے دیوگن کاکہناہےکہ انہوں نے فلم ’رن وے ۳۴؍‘ امیتابھ بچن کو ذہن میں رکھ کر بنائی ہے۔اجےدیوگن نےبتایاکہ پہلےوہ فلم رن وے ۳۴؍میںبطور ہدایت کار آئے اور پھر انہوں نےاس میںاداکاری کرنے کا فیصلہ کیا۔اجے دیوگن نے کہا کہ اگرامیتابھ بچن فلم رن وے ۳۴؍میںنہ ہوتے تو شاید میںیہ فلم نہیں بناتا۔فلم میں امیتابھ کے کردار کے بارےمیں میں نےسوچاتھاکہ اسے کوئی اور نہیں کر سکتا،کیونکہ اس میں۲؍لوگوںکےدرمیان زبردست ٹکراؤہے۔یہ ٹکراؤ بہت ٹھوس ہونا چاہیے۔ اس کے لیےامیت جی ہی چاہئےتھے۔جب میں نے امیت جی سےبات کی تو انہوں نےفلم میں کام کرنے کے لیےہاں کہہ دی۔ اگر امیت جی نہ ہوتے تب شاید میں یہ فلم نہیںبنا پاتا۔خاص بات یہ ہے کہ فلم ’رن وے۳۴؍‘میں اجےدیوگن، امیتابھ بچن اور راکل پریت سنگھ مرکزی کردارمیںہیں۔فلم میں اجے ایک کمرشل پائلٹ کے کردار میں ہیں اور وہ۳۵؍ہزارفٹ کی بلندی پر خراب موسم کےدرمیان فلائٹ کے مسافروں کی جان بچا رہےہیں۔راکل پریت سنگھ ایک خاتون پائلٹ کے کردارمیںہیں وہیںامیتابھ بچن ایک سینئر افسر کے کردارمیںہیں۔یہ فلم ۲۹؍اپریل۲۰۲۲ءکوعید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK