Inquilab Logo Happiest Places to Work

اجے دیوگن ’’کرائم پٹرول ۲۰۲۶ء‘‘ کے نئے میزبان، انوپ سونی کی جگہ سنبھالیں گے

Updated: August 12, 2026, 10:23 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اب ٹیلی ویژن کی دنیا میں بھی قدم رکھنے جا رہے ہیں۔ وہ سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن کے مقبول کرائم شو ’’کرائم پٹرول‘‘ کے نئے سیزن ’Crime Patrol 2026: Crime Ka Current Season‘ کی میزبانی کریں گے۔

Ajay Devgn.Photo:INN
اجے دیوگن۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اب ٹیلی ویژن کی دنیا میں بھی قدم رکھنے جا رہے ہیں۔ وہ سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن کے مقبول کرائم شو ’’کرائم پٹرول‘‘ کے نئے سیزن  ’Crime Patrol 2026: Crime Ka Current Season‘  کی میزبانی کریں گے۔ یہ اجے دیوگن کا باقاعدہ ٹی وی ہوسٹنگ ڈیبیو بھی ہوگا۔ اجے دیوگن اس شو میں طویل عرصے تک میزبان رہنے والے  انوپ سونی  کی جگہ نظر آئیں گے۔ انوپ سونی نے کئی برس تک ’’کرائم پٹرول‘ ‘کے ذریعے جرائم پر مبنی حقیقی واقعات کو ناظرین کے سامنے پیش کیا اور شو کی میزبانی ان کی شناخت بن گئی۔

یہ بھی پڑھئے:ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ : ۱۶۔۱۶؍ ٹیمیں نئے فارمیٹ میں مقابلہ کریں گی

انوپ سونی نے اجے دیوگن کی آمد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اجے اپنی الگ طرز اور نقطۂ نظر کے ساتھ شو میں کچھ نیا لے کر آئیں گے۔  رپورٹس کے مطابق’’Crime Patrol 2026: Crime Ka Current Season‘‘ کا پریمیئر ۳۱؍ اگست ۲۰۲۶ء کو رات ساڑھے ۱۰؍ بجے  سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر ہوگا۔ شو سونی لیو پر بھی دستیاب ہوگا۔ اجے دیوگن کی آواز اور سنجیدہ شخصیت کو دیکھتے ہوئے ’’کرائم پٹرول‘‘ کی نئی پیشکش میں ایک مختلف انداز کی توقع کی جا رہی ہے۔ شو میں حقیقی جرائم سے متاثرہ کیسز، تحقیقات اور ان سے جڑے اہم واقعات کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق نئے سیزن میں اداکار راجیش تیلانگ  بھی کچھ اضافی اقساط کی میزبانی کر سکتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:ملیکا شیراوت کا دعویٰ:’’ ٹام کروز کو مجھ پر’ کرش‘ ہے، میں آپ کو ہماری ویڈیوز دکھا سکتی ہوں‘‘

 اجے دیوگن نے اپنے فلمی کریئر میں ایکشن، کرائم، ڈرامہ اور کامیڈی سمیت مختلف النوع کردار ادا کیے ہیں، لیکن ٹیلی ویژن ہوسٹ کے طور پر یہ ان کا ایک نیا تجربہ ہوگا۔ان کی فلمی شناخت خصوصاً ’’سنگھم‘‘ اور دیگر سنجیدہ کرداروں کی وجہ سے مضبوط ہے، اس لیے ’’کرائم پٹرول‘‘ جیسے کرائم پروگرام کے لیے ان کا انتخاب خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے ’’کرائم پٹرول‘‘ کے لیے انوپ سونی کی جگہ اجے دیوگن کا آنا ایک بڑی تبدیلی تصور کیا جا رہا ہے۔ ناظرین طویل عرصے سے انوپ سونی کے پرسکون اور سنجیدہ انداز کے عادی رہے ہیں، جبکہ اجے دیوگن اپنی گہری آواز اور فلمی شخصیت کی وجہ سے پروگرام کو ایک نئی شناخت دے سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK