Inquilab Logo

اکشے کمار نے ’بیل باٹم‘ کیلئے فیس کم کرنے کی خبروں کی تردید کی

Updated: June 16, 2021, 1:14 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی فعال نظر آ رہے ہیں۔گزشتہ دنوں فلم’کھلاڑیوں کے کھلاڑی‘ کو ۲۵؍سال مکمل ہونے پران کے ذریعہ کیا گیاپوسٹ کافی موضوع بحث رہا۔وہیں اب انہوں نے اپنی پوسٹ کےذریعہ اپنی فیس بڑھانے کی خبروں پر رد عمل کا اظہار کیا

Akshay Kumar .Picture:INN
اکشے کمار ۔تصویر :آئی این این

 بالی ووڈ اداکار اکشے کمار ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی فعال نظر آ رہے ہیں۔گزشتہ دنوں فلم’کھلاڑیوں کے کھلاڑی‘ کو ۲۵؍سال مکمل ہونے پران کے ذریعہ کیا گیاپوسٹ کافی موضوع بحث رہا۔وہیں اب انہوں نے اپنی پوسٹ کےذریعہ اپنی فیس بڑھانے کی خبروں پر رد عمل کا اظہار کیا۔ گزشتہ کافی دنوں سے ان کی آنے والی فلم بیل باٹم کیلئے ان کے ذریعہ فیس بڑھائے جانےکی خبرپر کافی مباحثے ہورہے ہیں۔ اس دوران ایک میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اکشے نے اچانک اپنی فیس میں ۳۰؍کروڑ روپے کم کردیئے ہیں۔ اب اکشے نے ٹویٹس کے ذریعے ان خبروں کے بارے میں حقیقت بتائی ہے۔اکشے کمار نےاپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ہے ، جس میں انہوں نے میڈیا رپورٹ کو ٹویٹ کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فیس میں۳۰؍کروڑ روپے کم کئے گئے ہیں۔ اس پوسٹ پر ، انہوں نے لکھا ’’جھوٹے دعوؤں کے ساتھ نیند کھلنا کیسا ہوتا ہے۔‘‘ اکشے نے صرف ایک لائن لکھ کر فیس کم کرنے کے دعوؤں کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے اس طرح کی خبروں کو جعلی قرار دیا ہے اور اموجیز کے ذریعے اپنی ناراضگی کا اظہار کیاہے۔
 واضح رہے کہ اس سے قبل متعدد میڈیا رپورٹس یہ دعوی کر رہی تھیں کہ اکشے نے جاسوس تھرلر فلم ’بیل باٹم‘ کے لئے۱۳۵؍کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔جس کے بعد واسو بھگنانی نے ان سے فیس کم کرنے کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK