Inquilab Logo

اسرائیلی فوجیوں نے متعدد لاشوں کے اعضاء چوری کئے تھے،متعدد متاثرین کو زندہ دفنایا گیا تھا

Updated: April 26, 2024, 5:05 PM IST | Jerusalem

خان یونس کے ناصر اسپتال کے طبی معاونین اور ریسکیو ٹیم کےمطابق اجتماعی قبروں سے دریافت شدہ لاشوں کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے متعدد لاشوں کے اعضاء چوری کئے تھے جبکہ متعدد متاثرین کو زندہ دفنا دیا تھا۔ خیال رہے کہ اسپتال میں ۳؍ اجتماعی قبروں سے ۳۹۲؍ لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

Paramadics searching bodies at Nasser Hospital. Photo: X
ناصر اسپتال میں حکام لاشیں تلاش کرتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

طبی معاونین اور ریسکیو ٹیم نے بتایا کہ غزہ کے خان یونس کی اجتماعی قبروں سے جو لاشیں برآمد کی تھیں ان میں سے متعدد لاشوں کے اعضاء اسرائیلی فوج نے چوری کر لئے تھے اور دعویٰ کیا کہ حال ہی میں دریافت کی گئی لاشوں سے معلوم ہے کہ کچھ متاثرین کو زندہ دفنایا گیا تھا۔یاد رہے کہ   خان یونس میںاسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد اسپتال سے ۳۹۲؍ لاشیں، جن میں ۱۶۵؍ افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، تین اجتماعی قبروں سے برآمد کی گئی تھیں۔

تصاویر اور ویڈیوز میں متاثرین کو  ٹوچر کرنے، پلاسٹک کے ذریعے باندھنے اور زشت سازی وغیرہ شامل ہیں۔ غزہ کی ریاستی نیوز ایجنسی وفا کے مطابق کچھ متاثرین کے جسم پر کانٹنے کے نشان پائے گئے ہیں جس نے ان کے اعضاء غائب ہونے کی تشویش کو بڑھا دیا ہے۔ یورومیڈ ہیومن رائٹس مانیٹر نے اتوار کو کہا تھا کہ غزہ کے ایک طبی پروفیشنل کے ذریعے کچھ لاشوں کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں تشویش ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے متعدد لاشوں کے اعضاء چوری کر لئے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: آسٹریلیا: ساحل سمندر پر ۱۶۰؍ سے زائد وہیل مچھلیاں پھنس گئیں، ۲۶؍ ہلاک، متعدد ریسکیو

این جی او نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوجیوں نے الشفاء اسپتال، شمالی غزہ کے انڈونیشین اسپتال اور جنوبی غزہ کے دیگر اسپتالوں سے درجنوں لاشیں ضبط کی تھیں۔ناصر اسپتال سے دریافت شدہ لاشوںمیں سرجیکل گاؤن میں ایک نوجوان لڑکی کی لاش بھی ملی ہے ۔ اس کی لاش سے ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ اسے زندہ دفنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں ۷؍ لاکھ افراد بھکمری کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں: عالمی رپورٹ

اسی طرح کی ایک اور مسخ شدہ لاش بھی دریافت کی گئی ہے۔اکرام الستاری، جو غزہ میں صحافی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، نے امریکی خبر رساں ایجنسی ڈیمو کریسی ناؤ کو بتایا کہ کچھ لوگوں کو باندھا گیا تھا، متعدد لاشوں کے ہاتھوں پر طبی پرزے بھی دیکھے گئے تھے ایسا لگ رہا تھا کہ انہیں زندہ دفنایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK