Inquilab Logo

میری بائیوپک میں نیرج چوپڑہ کا لیڈ رول ہوگا :اکشے کمار

Updated: August 11, 2021, 12:30 PM IST | Agency | Mumbai

ان دنوں اکشے کمار اپنی آنے والی فلم ’بیل باٹم ‘ کی ریلیز کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔ اس کے علاوہ ، ٹوکیو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا کی تصویر کے ساتھ ان کی ایک تصویر جوڑ کرمیم بنایا گیا ہے جو خوب وائرل ہورہا ہے۔

Akshay Kumar and Neeraj Chopra. Picture:INN
اکشے کماراور نیرج چوپڑا۔تصویر :آئی این این

ان دنوں اکشے کمار اپنی آنے والی فلم ’بیل باٹم ‘ کی ریلیز کے حوالے سے  خبروں میں ہیں۔ اس کے علاوہ ، ٹوکیو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا کی تصویر  کے ساتھ ان کی ایک تصویر جوڑ کرمیم بنایا گیا ہے  جو خوب وائرل ہورہا ہے۔ دراصل ، اکشے کمار کی نیرج کی نیزہ پھینکنے والی تصویر کے ساتھ ایک تصویر وائرل  ہوئی ہے جو  ان کی فلم’ `سوگندھ ‘کی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس میم میں اکشے کمار کے ہاتھ میں ایک چھڑی دکھائی دے رہی ہے۔ فلم کے بارے  اکشے کمار سے  جب پوچھا گیا کہ  کیسا محسوس ہوتا ہے جب ملک کچھ بھی حاصل کرتا ہے تو  لوگ اسے ان سے جوڑ دیتے ہیں اور اس پر بائیو پک کرنے کو کہتے ہیں۔ اس پر اکشے کمار نے ہنستے ہوئے جواب دیا ’’مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت مضحکہ خیز ہے۔ میں نے اپنی وہ تصویر بھی دیکھی ہے جس میں میں ہاتھ میں چھڑی کے ساتھ نظر آرہا ہوں۔ یہ تصویر میری فلم سوگندھ کی ہے اور یہ کافی مضحکہ خیز ہے۔  میری وائف ٹوئنکل بھی مجھے یہ تصویر بھیجی اور میں نے اسے بتایا کہ میں اسے پہلے ہی دیکھ چکا ہوں۔‘‘ ایک حالیہ انٹرویو میں نیرج چوپڑا سے ان کی بائیوپک کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اکشے کمار کو ہی یہ کردار ادا کرنا چاہیے۔  جب اکشے سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ نیرج ایک خوبرو نوجوان ہیں ، اگر میری بائیوپک بنائی گئی ہے تو اسے اس میں مرکزی کردار ادا کرنا چاہئے۔ اکشے نے پوسٹ شیئر کرکے نیرج کو مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK