• Tue, 24 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یش کی فلم ’’ٹاکسک‘‘ میں اکشے اوبیرائے اور سُدیو نائر کا داخلہ

Updated: February 24, 2026, 1:02 PM IST | Hyderabad

ٹاکسک میں اکشے اوبیرائے اور سُدیو نائر کی انٹری سے فلم کی کاسٹ مزید مضبوط ہو گئی ہے۔کے جی ایف کے اسٹار یش کی اس ایکشن فلم میں اکشے اوبرائے ٹونی اور سُدیو نائر کرماڈی کے کردار میں نظر آئیں گے۔

Superstar Yash.Photo:INN
سپراسٹار یش۔ تصویر:آئی این این

ٹاکسک میں اکشے اوبیرائے  اور سُدیو نائر  کی انٹری سے فلم کی کاسٹ مزید مضبوط ہو گئی ہے۔کے جی ایف کے  اسٹار یش کی  اس ایکشن فلم میں اکشے اوبرائے ٹونی اور سُدیو نائر کرماڈی کے کردار میں نظر آئیں گے۔
 فلمسازوں کے مطابق دونوں اداکار اپنے شاندار لک اور پرفارمنس کے ذریعے فلم کی ڈارک، اسٹائلش اور ہائی ایکشن دنیا کو مزید سنسنی خیز بنائیں گے۔ اکشے اوبرائے کا کردار ٹونی ۱۹۵۰ء کی دہائی کی یاد دلاتا ہے۔ لمبی مونچھیں، ونٹیج لباس اور پرانے زمانے کی رعب دار شخصیت کے ساتھ وہ ایک ایسے شخص کے طور پر سامنے آئیں گے جو تشدد پر یقین رکھتا ہے۔ ان کے پرسکون مزاج کے پیچھے چھپی خطرناک طاقت ان کے انداز سے صاف ظاہر ہوتی ہے۔


دوسری جانب سُدیو نائر کا کردار کرماڈی ایک مضبوط، زمینی اور پراسرار شخصیت ہے۔ فلیٹ کیپ، سیدھی مونچھیں، ٹھہری ہوئی نظریں اور ہاتھ میں بندوق کے ساتھ ان کا لک خاموش مگر بااثر دکھائی دیتا ہے۔ ہدایتکارگیتو موہن داس نے دونوں اداکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کرماڈی کے کردار کے لیے  سُدیو بہترین انتخاب تھے۔ ان میں بہت  صلاحیت   ہے اور وہ کم الفاظ میں بہت کچھ بیان کر دیتے ہیں۔ سیٹ پر انہوں نے پُرسکون انداز میں قیادت کی اور پوری ٹیم کی حمایت کی۔ وہ صرف اداکار نہیں بلکہ ایک اچھے انسان بھی ہیں جو فلم کو آگے بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:اولمپک میں مضبوط اورچمپئن ایتھلیٹ ناکام کیوں ہوجاتے ہیں؟

اکشے اوبرائے کے بارے میں گیتو موہن داس نے کہا کہ ان کے ساتھ کام کرنا خاص تجربہ رہا۔ ان کی سب سے بڑی خوبی ان کا تجسس ہے۔ وہ اسکرپٹ کو گہرائی سے سمجھتے ہیں اور سوالات کے ذریعے اپنے کردار کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔ وہ ہر منظر میں سچائی تلاش کرتے ہیں اور مشکل لمحات میں بھی جوش و خروش سے کام کرتے ہیں۔ ان کی پرفارمنس شاندار رہی۔

یہ بھی پڑھئے:مودی سرکار پر ہند-امریکہ معاہدہ کی شرائط میں تبدیلی کا دباؤ

فلمسازوں نے حال ہی میں فلم کا ٹیزر جاری کیا جس میں یش کلین شیو لک میں نظر آئے۔فلم کوکے وی این پروڈکشنزاور مونسٹر مائنڈ کریشینزکے بینر تلے وینکٹ کے نارائن   اور یش نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم میں یش کے ساتھ نین تارا، کیارا اڈوانی، ہما قریشی،  رُکمنی وسنت اور تارا ستاریا  بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔ ’ٹاکسک‘کو کنڑ اور انگریزی میں بیک وقت شوٹ کیا گیا ہے جبکہ ہندی، تیلگو، تمل اور ملیالم سمیت کئی زبانوں میں ڈب ورژن بھی ریلیز کیا جائے گا۔ یہ فلم ۱۹؍ مارچ کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK