Inquilab Logo Happiest Places to Work

’ ’ٹاکسک‘‘ کے ٹریلر لانچ پر راکنگ اسٹار یش کی تعریف سے اکشے اوبرائے جذباتی ہوگئے

Updated: August 11, 2026, 10:07 PM IST | Mumbai

اکشے اوبرائے اس وقت بے حد جذباتی اور متاثر ہوئے جب راکنگ اسٹار یش نے اپنی انتہائی منتظر فلم ’’ٹاکسک‘‘ کے ٹریلر لانچ کے دوران ان کی دل کھول کر تعریف کی۔ گیتو موہنداس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے ذریعے اکشے اوبرائے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔

Akshay And Yash.Photo:INN
یش اور اکشے اوبرائے ۔تصویر:آئی این این

اکشے اوبرائے اس وقت بے حد جذباتی اور متاثر ہوئے جب راکنگ اسٹار یش نے اپنی انتہائی منتظر فلم ’’ٹاکسک‘‘ کے ٹریلر لانچ کے دوران ان کی دل کھول کر تعریف کی۔ گیتو موہنداس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے ذریعے اکشے اوبرائے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔
فلم میں اکشے بالکل مختلف انداز میں نظر آئیں گے۔ وہ ایک منفی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ کئی بڑے اور زبردست ایکشن سیکوئنس بھی کرتے دکھائی دیں گے۔ یہ فلم کنّڑ زبان میں بنائی گئی ہے۔ ٹریلر لانچ کے موقع پر یش نے فلم میں اکشے کے سفر اور کرناٹک میں ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’اکشے، اب آپ کرناٹک کا حصہ بن چکے ہیں۔ آپ یہاں کافی مقبول ہوگئے ہیں۔ جب بھی آپ پریس میں میرے بارے میں بات کرتے ہیں تو میں گھبرا جاتا ہوں اور خود سے پوچھتا ہوں، ’کیا میں واقعی اتنا اچھا ہوں؟‘ اکشے میرے بارے میں اس طرح بات کرتے ہیں جیسے کبھی کبھی آپ خود کو دوسروں میں دیکھتے ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ مجھے اتنا خاص محسوس کرانے کے لیے شکریہ۔ آپ ایک شاندار اداکار ہیں اور آپ نے اپنی اداکاری سے کمال کردیا ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہاکہ ’’ میں نے آپ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ آپ ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ آپ نے مجھ سے سیکھا ہے، لیکن میں نے بھی آپ سے بہت کچھ سیکھا ہے اور آپ کو یہ بات معلوم ہونی چاہیے۔‘‘ یش کی ان دل سے کہی گئی باتوں نے اکشے اوبرائے کو جذباتی کردیا۔ اکشے کئی مواقع پر یش کے لیے اپنی تعریف اور ’’ٹاکسک‘‘ میں ان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کرچکے ہیں۔ ایسے میں جس اداکار کا وہ بے حد احترام کرتے ہیں، اسی سے ملنے والی یہ تعریف ان کے لیے مزید خاص بن گئی۔

یہ بھی پڑھئے:بندروں سے نمٹنے کی کوششوں کی پی وی سندھو نے حمایت کی

 یش کی تعریف کے بارے میں بات کرتے ہوئے اکشے اوبرائے نے کہا’’ ایک اداکار کے سفر میں کچھ ایسے لمحات آتے ہیں جب آپ کو واقعی سمجھ نہیں آتا کہ آپ کس طرح ردعمل دیں، کیونکہ کچھ الفاظ اپنے اندر بہت زیادہ جذبات اور معنی رکھتے ہیں۔ میرے لیے یہ بالکل ایسا ہی لمحہ تھا۔یش کے لیے میرے دل میں صرف ایک اداکار کی حیثیت سے ہی نہیں بلکہ ایک انسان کی حیثیت سے بھی بہت احترام ہے۔ انہوں نے اپنے کام کے ذریعے جس طرح کی خاص شناخت اور مقام بنایا ہے، وہ انتہائی متاثر کن اور حوصلہ دینے والا ہے۔ میرا ہمیشہ سے ماننا رہا ہے کہ جب آپ ایسے لوگوں کے ساتھ کام کرتے ہیں جو اپنے کام میں بہترین ہیں تو آپ صرف انہیں دیکھ کر اور ان کے ساتھ کام کرکے بھی بہت کچھ سیکھتے ہیں۔’ ’ٹاکسک‘‘ میں میرا تجربہ بھی کچھ ایسا ہی رہا۔ میں نے یش کے بارے میں ہمیشہ اس لیے بات کی ہے کیونکہ میں حقیقت میں ان سے متاثر ہوں۔ ایسے میں جب انہوں نے یہ کہا کہ انہوں نے مجھ سے بھی کچھ سیکھا ہے تو یہ میرے لیے انتہائی عاجزی اور جذبات سے بھر دینے والا لمحہ تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:کیا عمران ہاشمی آر ڈی برمن کی بایوپک میں محمود کا کردار ادا کریں گے ؟

 گیتوموہنداس کی ہدایت کاری میں بننے والی ’’ٹاکسک‘‘ اکشے اوبرائے کی ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں انٹری ہے۔ فلم میں وہ ایک  ڈارک اور ایکشن سے بھرپور کردار میں نظر آئیں گے۔ منفی کردار ادا کرتے ہوئے اکشے کئی بڑے ایکشن سیکوئنس کرتے دکھائی دیں گے، جو ان کے اب تک کے کریئر سے بالکل مختلف اور چیلنجنگ تجربہ ہے۔ ’’ٹاکسک‘‘ کے ذریعے اکشے نہ صرف ایک نئی فلم انڈسٹری اور نئی زبان میں قدم رکھ رہے ہیں بلکہ وہ ایک ایسے کردار کو بھی نبھا رہے ہیں جو انہیں بطور اداکار اپنی الگ شناخت، صلاحیت اور ورسٹائل ٹیلنٹ دکھانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK