Inquilab Logo

اکشےنےمعاوضے کےمتعلق سوال پوچھنے والےصحافی کوخاموش کردیا

Updated: January 25, 2023, 11:45 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے ہر فلم پر۵۰؍ سے۱۰۰؍ کروڑ کا معاوضہ وصول کرنے سے متعلق سوال پر دلچسپ ردعمل دیا۔

Actor Akshay Kumar of the film industry
فلم انڈسٹری کے کھلاڑی اکشے کمار

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے ہر فلم پر۵۰؍ سے۱۰۰؍ کروڑ کا معاوضہ وصول کرنے سے متعلق سوال پر دلچسپ ردعمل دیا۔ اکشے کمار نے اپنی نئی فلم ’سیلفی‘ کے ٹریلر کی لانچنگ کے موقع پر صحافی کے فی فلم معاوضے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انوکھے انداز میں جواب دیا۔فلم’سیلفی‘ میں اکشے کمار کے ساتھ عمران ہاشمی، نصرت بروچا اور ڈیانا پینٹی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، جس کا ٹریلر جاری کیاگیا ہے۔ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صحافی نے اکشے کمار سے اُن کی فی کس فلم آمدنی سے متعلق سوال پوچھ لیا۔
 صحافی کے سوال پر بالی ووڈ کے کھلاڑی نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ فلم کی آمدنی سے متعلق خبروں پر میرا ردعمل ہمیشہ اچھا ہوتا ہے، آپ کا ردعمل کیسا ہوتا ہے؟ مجھے بتائیں اس معاملے پر آپ کی شیروانی میں کیا مسئلہ ہے؟صحافی نے اکشے کمار کو جواب دیا کہ مجھے تو اچھا لگتا ہے، اس پر اداکار نے کہا کہ اچھا لگنا بھی چاہیے، یہی مثبت بات ہے، دعا ہے تیرے ساتھ بھی ایسا ہی ہو۔‘‘
 اس سے قبل نومبر۲۰۲۲ءمیں اکشے کمار نے ایک انٹرویومیں بتایا تھا کہ عالمی معاشی بحران کے پیش نظر میں نے اپنے معاوضے میں۳۰؍ تا ۴۰؍ فیصد کمی کی ہے۔انہوں نے ساتھ ہی فلم کے ٹکٹ مہنگے ہونے کے معاملے پر کہا کہ سنیما مالکان کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ لوگوں کے پاس تفریح پر خرچ کرنے کے لئے بہت کم پیسے ہیں۔
 بالی ووڈ کے کھلاڑی نے مزید کہا کہ اس صورتحال میں صرف سنیما مالکان ہی نہیں ہر ایک کو بدلنے کی ضرورت ہے۔اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر اپنی فلم سیلفی کا ٹریلر ریلیز کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس کہانی کا ویلن کون ہے یہ تو نہیں پتا لیکن ہیرو سیلفی ہے۔یہ فلم۲۴؍ فروری کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی، اکشے کمار کے مداح انہیں ’او ایم جی ۲‘ اور ’بڑے میاں اور چھوٹے میاں‘ میں بھی دیکھیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK