ہندی فلم ’دی ووان‘ نے ریلیز کے پہلے دن تقریباً ۹؍ کروڑ روپے کما کر سدھارتھ ملہوترا کی گزشتہ ۱۱ برسوں میں سب سے بڑی اوپننگ کا ریکارڈ قائم کیا، جبکہ ’ایونجرز: اینڈ گیم اینکور‘ نے بھی دوبارہ ریلیز پر تقریباً ۸ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔
EPAPER
Updated: September 26, 2026, 4:02 PM IST | Mumbai
ہندی فلم ’دی ووان‘ نے ریلیز کے پہلے دن تقریباً ۹؍ کروڑ روپے کما کر سدھارتھ ملہوترا کی گزشتہ ۱۱ برسوں میں سب سے بڑی اوپننگ کا ریکارڈ قائم کیا، جبکہ ’ایونجرز: اینڈ گیم اینکور‘ نے بھی دوبارہ ریلیز پر تقریباً ۸ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔
ہندی سنیما کے لیے باکس آفس پر گزشتہ دو ہفتے مایوس کن رہے، جہاں ’’حیوان‘‘، ’’دائرہ‘‘ اور ’’وائب‘‘ جیسی فلمیں کوئی خاص اثر چھوڑنے میں ناکام رہیں۔ ایسے میں سدھارتھ ملہوترا اور تمنا بھاٹیا کی فلم ’’دی ون‘‘ (The Vvaan) نے باکس آفس پر مناسب شروعات کی ہے۔ دیپک کمار مشرا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’دی ون‘‘ میں سدھارتھ ملہوترا اور تمنا بھاٹیا مرکزی کرداروں میں ہیں، جبکہ سنیل گروور، انوپ سونی، شویتا تیواری اور منیش پال بھی اہم کرداروں میں نظر آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: لوئی تھیرو کی اسرائیلی بستیوں پر دستاویزی فلم انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد
فلم کا پہلا ٹیزر ناظرین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا شکار ہوا تھا، تاہم ٹریلر کو نسبتاً اچھا ردعمل ملا۔ اس کے بعد فلم کے گانے ’’چھٹی میا‘‘ نے خاص طور پر بہار اور ان علاقوں میں فلم کے لیے دلچسپی پیدا کی جہاں چھٹ پوجا بڑے پیمانے پر منائی جاتی ہے۔ اس کے نتیجے میں فلم کے لیے ناظرین میں دلچسپی بڑھی، جس کا اثر ایڈوانس بکنگ پر بھی نظر آیا۔ فلم ’’دی ون‘‘ کو ملے جلے جائزے ملنے کے باوجود ریلیز سے قبل پیدا ہونے والی دلچسپی کے باعث فلم نے پہلے ہی دن اچھی کمائی کی اور یہ سدھارتھ ملہوترا کی گزشتہ ۱۱؍ برسوں میں سب سے بڑی اوپننگ دینے والی فلم بن گئی۔ فلم نے پہلے دن تقریباً ۹؍ کروڑ روپے کمائے، جو فلم ’’پرم سندری‘‘ کے ۷ء۳۷؍ کروڑ روپے اور فلم ’’تھینک گاڈ‘‘ کے ۸ء۱۰؍ کروڑ روپے کی اوپننگ سے زیادہ ہیں۔
سدھارتھ ملہوترا کی آخری فلم جس نے ’’دی ون‘‘ سے زیادہ بڑی اوپننگ حاصل کی تھی، ۲۰۱۵ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’برادرز‘‘ تھی، جس نے پہلے دن ۱۵ء۲۰؍ کروڑ روپے کمائے تھے۔ فلم ’’دی ون‘‘ اب سدھارتھ ملہوترا کی تیسری سب سے بڑی اوپننگ کرنے والی فلم بھی بن گئی ہے۔ اس فہرست میں فلم ’’برادرز‘‘ ۱۵ء۲۰؍ کروڑ روپے کے ساتھ پہلے اور فلم ’’ایک ولن‘‘ ۱۶ء۷۲؍ کروڑ روپے کے ساتھ اس سے آگے ہیں۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ فلم ہفتہ کے اختتام تک باکس آفس پر کیسی کارکردگی دکھاتی ہے۔ فلم ’’دی ون‘‘ سدھارتھ ملہوترا کے لیے ایک بڑی باکس آفس کامیابی ثابت ہوسکتی ہے، جو گزشتہ کچھ عرصے سے ایک بڑی ہٹ فلم کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: انڈیا ز گوٹ لیٹنٹ: اعجاز خان نے سمے رینا پر سنگین الزامات لگائے
’’ایونجرز: اینڈ گیم اینکور‘‘ کی دوبارہ ریلیز تاریخی ثابت
۲۰۱۹ء میں فلم ’’ایونجرز: اینڈ گیم‘‘ ہندوستان میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہالی ووڈ فلم بنی تھی اور مجموعی طور پر ہندوستان میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں دوسرے نمبر پر رہی تھی۔ اب فلمسازوں نے اس میں نئے پوسٹ کریڈٹ مناظر شامل کرکے اسے فلم ’’ایونجرز: اینڈ گیم اینکور‘‘ کے نام سے دوبارہ ریلیز کیا ہے۔ یہ ریلیز ۱۸؍ دسمبر ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں آنے والی فلم ’’ایونجرز: ڈومز ڈے‘‘ کی تیاری کے طور پر کی گئی ہے۔ روسو برادرز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم نے دوبارہ ریلیز کے پہلے ہی دن غیر معمولی کاروبار کیا اور نئی ریلیز فلم ’’دی ون‘‘ کو سخت مقابلہ دیا۔ فلم ’’ایونجرز: اینڈ گیم اینکور‘‘ نے پہلے دن تقریباً ۸؍ کروڑ روپے کمائے۔ اس کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلم ’’ایونجرز: ڈومز ڈے‘‘ کی ریلیز کے بعد دسمبر میں ہندوستان سمیت دنیا بھر کے باکس آفس پر بڑی تجارتی سرگرمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔