Inquilab Logo

تُنیشا شرما کی موت کے بعد’علی بابا‘کی اسٹار کاسٹ میں تبدیلی

Updated: January 18, 2023, 10:57 AM IST | Mumbai

شیزان خان کی جگہ ابھیشیک نگم علی بابا کے کردار میں لیکن ایپی سوڈ میں فی الحال ان کاچہرہ نہیںدکھایاجارہا ہے

photo;INN
تصویر :آئی این این

سونی سب کے سوپر ہٹ فکشن شو ’علی بابا: داستان کابل‘ کے دوسرے سیزن کا پرومو ریلیز ہوچکا ہے۔ اس مرتبہ شو میں نئے فنکاروں کے ساتھ نئی کہانی دکھائی جائے گی۔ آنجہانی اداکارہ تونیشا شرما کی خودکشی کیس کے  بعد شو کی اسٹار کاسٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ تازہ اپ ڈیٹ کے مطابق شو میں شیزان خان کی جگہ اب ابھیشیک نگم لیڈ رول میں نظر آئیں گے۔ شیزان فی الحال تونیشا کی موت کے معاملے میں جیل میں بند ہیں۔
 تازہ پرومو کی بات کریں تو علی بابا داستان  کابل کو اب نئے  رنگ وانداز میں پیش کیا جائے گا۔پرومو شاندار ہے لیکن اس میں لیڈ اسٹار کا چہرہ نہیں دکھایا گیا ہے۔حالانکہ قدوقامت سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ایکٹر ابھیشیک نگم ہیں ابھیشک ، علی بابا میں اب شیزان خان کی جگہ لیں گے۔
  پرومو شیئر کرتے ہوئے سونی سب چینل نے سوشل میڈیا پر لکھا’’ کچھ بہت بڑا ہونے والا ہے، بنے رہیے ہمارے ساتھ۔ دیکھیے ٹیلی ویژن پر سب سے بڑا فیملی ڈرامہ’علی بابا: انداز انوکھا چیپٹر۲‘ پیر سے سنیچر رات۸؍  بجے سونی سب پر۔‘اس سیزن کو علی بابا: انداز انوکھا چیپٹر۲‘کہا جارہا ہے۔ نئے پرومو کے ساتھ شو کے خواتین  اسٹار کو لے کر بھی ناظرین اور مداحوں کے درمیان بحث شروع ہوگئی ہے۔ دیکھنا ہوگا کہ تونیشا شرما کے بعد اس شو میں کس اداکارہ کی انٹری ہوتی ہے جو مریم کا رول کو نبھائے گی۔ مداحوں کو میکرس کی جانب سے اعلان کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK