Inquilab Logo

امیتابھ اور جیا بچن کی شادی کو۵۰؍ سال مکمل

Updated: June 04, 2023, 10:22 AM IST | Mumbai

میتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی کے۵۰؍سال مکمل ہو گئے ہیں۔امیتابھ اورجیا سنیچر کواپنی شادی کی ۵۰؍ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ امیتابھ بچن اورجیا بچن کی جوڑی بالی ووڈ میں کافی ہٹ رہی ہے۔

Shweta Bachchan shared this picture
شویتا بچن نے یہ تصویر شیئر کی ہے

میتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی کے۵۰؍سال مکمل ہو گئے ہیں۔امیتابھ اورجیا  سنیچر کواپنی شادی کی ۵۰؍ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ امیتابھ بچن اورجیا بچن کی جوڑی بالی ووڈ میں کافی ہٹ رہی ہے۔امیتابھ اور جیا نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیاہےاور ان کی کیمسٹری کو ناظرین نے بے حد پسند کیا۔امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی۳؍جون ۱۹۷۳ءکو ممبئی میں ہوئی تھی۔ اس خاص دن پر امیتابھ  اورجیاکی بیٹی شویتا بچن نےانہیں مبارکباد دیتے ہوئےایک ان دیکھی تصویر شیئر کی ہے۔شویتا بچن نےاپنے انسٹاگرام پر والدین، امیتابھ بچن اور جیا بچن کی ایک تھروبیک تصویر پوسٹ کی ہے۔ مونو کرومیٹک تصویر میں امیتابھ اور جیا ایک دوسرے کی آنکھوںمیں کھوئے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ جیا نے ساڑھی پہن رکھی ہے اور سر کوپلو سے ڈھکا ہوا ہے۔ جبکہ امیتابھ پرنٹیڈ شرٹ اور پینٹ میں ہینڈسم لگ رہے ہیں۔ شویتا نے لکھا، شادی کی ۵۰؍ویں سالگرہ کی نیک خواہشات۔ اب آپ گولڈن ہیں۔
 شویتابچن نے پوسٹ میں اپنے والدین کی طویل شادی کا راز بتا دیا۔ شویتا نے لکھا، ایک بار پوچھا کہ طویل شادی کا راز کیا ہے، میری ماں نے جواب دیا، پیار، اور مجھے لگتا ہے کہ میرے والد نے کہا تھا، بیوی ہمیشہ صحیح ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK