Inquilab Logo

کورونا وائرس کی جنگ میں ہندوستان کی مدد کریں: امیتابھ بچن

Updated: May 11, 2021, 1:23 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے میگا اسٹار نے ویکس لائیو گلوبل ایونٹ میں حصہ لے کر دنیا کے دیگر ممالک سےدرخواست کی

Amitabh Bachchan .Picture:INN
امیتابھ بچن۔تصویر :آئی این این

ہندی سنیما کے  سپر اسٹار امیتابھ بچن نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہندوستان کی مدد کریں۔پورا ملک کورونا وائرس کی دوسری لہر سے پریشان ہے۔ اس مشکل وقت میں بالی و وڈ کی مشہور شخصیات بھی آگےآکرلوگوں کی مدد کر رہی ہیں۔امیتابھ بچن نے ویکس لائیو گلوبل ایونٹ میں حصہ لیا جو کورونا وائرس سے وابستہ ہے۔ امیتابھ نے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے  امیتابھ بچن نے لکھا ہے  ’’ اس میں شریک ہوکرفخرمحسوس کررہاہوںاور ہندوستان کے لئے لڑائی جاری ہے۔‘‘ویڈیومیں امیتابھ بچن نے کہا ’’نمسکار،  میں امیتابھ بچن ہوں۔ میراملک ہندوستان کورونا وبا کی دوسری لہرسےپریشان ہے۔ ایک عالمی شہری ہونے  کی حیثیت سےمیں دنیا کے تمام لوگوں سے  درخواست کرتاہوںکہ وہ کھڑے ہوں۔ اپنی حکومتوں اور فارما کمپنیوںسےبات کریں اور انہیںمدد کرنےکی اپیل کریں۔ ہر چھوٹی کوشش رنگ لاتی ہے۔ جیسے مہاتما گاندھی جی نےکہا تھا کہ آپ آسانی سے پوری دنیا کو ہلاسکتےہیں۔ شکریہ۔‘‘امیتابھ نےٹیکہ کاری کی اہمیت پر بھی زور دیا  ہے۔امیتابھ نےلکھا’’کورونا کو شکست دینے کا واحد راستہ ویکسی نیشنہے۔اس لئےجوائن کریں اور  سپورٹ کریںگلوبل سٹیزن کوجس کی ہندوستان کو ضرورت ہے۔کامیڈی سینٹرل ، وایاکوم۱۸؍ ، وی ایچ ۔ون اور وزکرافٹ  انڈیا لائے ہیں  ویکس لائیو کنسرٹ،جس سےدنیاکورونا وائرس سےلڑنے کے لئےمتحد ہوسکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK