Inquilab Logo

امیتابھ کی نواسی نویا نویلی بھوپال کی گلیوں میں

Updated: December 03, 2022, 11:48 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی پوتی نویا نویلی ننداان دنوں بھوپال میں چھٹیاں گزار رہی ہیں

Navya Naveli are having a chat in Bhopal
نویا نویلی بھوپال میں چاٹ کھارہی ہیں

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی پوتی نویا نویلی ننداان دنوں بھوپال میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ نویانےاس سفر کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں وہ بغیر میک اپ کے انتہائی سادہ اندازمیںنظر آ رہی ہیں۔ نویا نے تصویروں کی سیریزمیں سڑکوں سےلےکر بازار تک بھوپال کی جھلک دکھائی ہے۔
مداحوں کو نویا کا یہ انداز پسند آیا
 نویاکے اس انداز کو دیکھ کر مداح ان کی سادگی کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔جہاں ایک صارف نے لکھاکہ `’’نویا تم بہت ریئل لگ رہی ہو، ایسے ہی اچھے کام جاری رکھو۔‘‘ ساتھ ہی ایک اور صارف نے لکھا’’زمین سے جڑے ہوئے لوگ اس طرح ہوتے ہیں۔‘‘
نویا خاندانی کاروبار سنبھالتی ہے
 نویاکی سوشل میڈیا پربہت زیادہ فالوونگ ہے اور وہ اکثر اپنےمداحوں کے ساتھ بات چیت کرتی رہتی ہیں۔امیتابھ بچن کے سنیما کریئر کے نقش قدم پر چلنےکےبجائے، نویا خاندانی کاروبار کو سنبھال رہی ہیں۔ اس کے ساتھ، وہ ایک آن لائن ہیلتھ کیئر پلیٹ فارم آرا ہیلتھ کی بانی بھی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK