Inquilab Logo

راہل گاندھی دوران ِ سفر مہوا چنُتی ہوئی خواتین سےملنے پہنچ گئے، گفتگو کی اور مسائل کو سمجھا

Updated: April 10, 2024, 11:31 AM IST | Agency | Bhopal

کانگریس لیڈر راہل منگل کو مدھیہ پردیش میں  تھے۔ ہیلی کاپٹر میں ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے انہیں رات شہڈول میں گزارنی پڑی۔

Rahul Gandhi in Madhya Pradesh with women who were picking Mahwa Ali Sabah. Photo: INN
راہل گاندھی مدھیہ پردیش میں ان خواتین کے ساتھ جو علی الصباح مہوا چن رہی تھیں۔ تصویر : آئی این این

کانگریس لیڈر راہل منگل کو مدھیہ پردیش میں  تھے۔ ہیلی کاپٹر میں ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے انہیں رات شہڈول میں گزارنی پڑی۔ منگل کی صبح جب وہ شہڈول سے عمریا کی طرف جا رہے تھے تو انہوں نے راستے میں مہوا چنتی خواتین کو دیکھا اور اپنے قافلے کو روک کر ان خواتین سے ملنے پہنچ گئے۔ کانگریس لیڈر نے نہ صرف مذکورہ خواتین سے بات چیت کی بلکہ ان کے مسائل بھی سنے۔ 
 انہوں نے اپنی گاڑی روکی اور سیدھا ان عورتوں کے پاس گئے جو جنگل میں مہوا کو چن رہی تھیں۔ راہل گاندھی نے ان خواتین کی زندگی پر تبادلہ خیال کیا اور ان کے مسائل پر بھی بات کی۔ یہی نہیں انہوں نے زمین پر پڑے مہوا بھی اٹھا کر دیکھے۔ راہل گاندھی نے بھی ان خواتین کے ساتھ تصویر کھنچوائی اور آگے بڑھ گئے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ۴؍ سو سیٹوں کا ہدف پانے کیلئے جنوبی ہند پر وزیراعظم کی خصوصی توجہ، چنئی میں روڈ شو

واضح رہے کہ راہل گاندھی ان دنوں پارلیمانی الیکشن کی مہم میں  مصروف ہیں، ایسے میں کسی پروگرام کے بغیر عام خواتین سے اس طرح  ان کے ملنے اور ان کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کو پزیرائی کی نگاہوں سے دیکھا جارہاہے۔ راہل گاندھی مذکورہ خواتین کےساتھ بات چیت کے دوران زمین سے مہوا اٹھاکردیکھتے ہوئے بھی نظر آئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK