Inquilab Logo

امیتابھ فلم ’گھومر‘ میں ابھیشیک بچن کیساتھ کام کریںگے

Updated: June 05, 2022, 10:10 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اپنے بیٹے ابھیشیک بچن کے ساتھ فلم’گھومر‘ میں کام کرتے ہوئے نظر آسکتے

Amitabh and Abhishek Bachchan have worked together in many films before.
امیتابھ اور ابھیشک بچن پہلے بھی کئی فلموں میں ساتھ کام کر چکے ہیں۔

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اپنے بیٹے ابھیشیک بچن کے ساتھ فلم’گھومر‘ میں کام کرتے ہوئے نظر آسکتے ہیں۔بالی ووڈ ڈائریکٹر آر بالکی ان دونوں فلم’گھومر‘ بنا رہے ہیں۔اس فلم میں ابھیشیک بچن لیڈ رول ادا کر رہے ہیں۔ایسا کہا جا رہا ہے کہ امیتابھ بچن بھی اس فلم کا حصہ ہوںگے۔آر بالکی نے فلم ’گھومر‘ کے آخری شیڈیول کی شوٹنگ شروع کردی ہے اور فلم کی شوٹنگ اس وقت نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کی جا رہی ہے۔
 فلم کے تعلق سےکہا جارہا ہے کہ اس میں امیتابھ بچن کو بھی شامل کیا جائےگا۔امیتابھ بچن اس فلم کے آخری شیڈیول میں شرکت کریںگے۔ یہ فلم کرکٹ کے ارد گرد گھومتی ہے اس لئے امیتابھ بچن اس فلم میں کرکٹ کمنٹیٹر کے رول میں نظر آئیںگے۔
 یاد رہے کہ امیتابھ بچن اور آر بالکی نے کئی فلموں میں ساتھ کام کیا ہے۔فلم’گھومر‘ میں کام کرنے کی امیتابھ بچن نے خواہش ظاہر کی تھی۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ آر بالکی نے اس فلم کے پوسٹ پروڈکشن پر بھی کام شروع کردیا ہے۔اس فلم سے قبل امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن نے ’پا،سرکار اور بنٹی ببلی‘ میں بھی ساتھ کام کر چکے ہیں۔فلم میں سیامی خیر،انگد بیدی اور شبانہ اعظمی بھی نظر آئیںگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK