Inquilab Logo

سوشل میڈیا پر انل کپور نے رننگ ویڈیو شیئر کیا

Updated: June 24, 2020, 2:11 PM IST | Mumbai

ہندی سنیما کے مسٹر انڈیا انل کپور نے سوشل میڈیا پر اپنی رننگ ویڈیو شیئر کی ہے۔اداکارانل کپور اپنے لک اور فٹنیس کی وجہ سے سرخیوںمیں رہتے ہیں

anilkapoor.photo:inquilab
انل کپور۔تصویر:انقلاب

ہندی سنیما کے مسٹر انڈیا انل کپور نے سوشل میڈیا پر  اپنی رننگ ویڈیو شیئر کی ہے۔اداکارانل کپور اپنے لک اور فٹنیس کی وجہ سے  سرخیوںمیں رہتے ہیں۔ ۶۳؍سالہ انل کپور اپنی فٹنیس پر خوب محنت کرتے ہیں اور ان کے فٹنیس کے ویڈیوس مداحوں کے درمیان  کافی وائرل  ہوتے  ہیں۔ انل  ایک مرتبہ پھر اپنے ایک فٹنیس ویڈیو کی وجہ سے  ٹرینڈہورہے ہیں۔ اس ویڈیو میں وہ  دوڑ  رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انل کے ٹرینر انہیں ہدایات دے رہے ہیں اور انل کپور پہلے آہستہ آہستہ بھاگتے ہیں پھر  اپنی دوڑ  کی رفتار کو  مسلسل بڑھا دیتے ہیں۔انل کپور نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ وہ ایک بار پھر رننگ کی  شروعات کررہے ہیں۔ یعنی انل ایک بار پھر اپنے معمول میں دوڑ کو شامل کرنے جارہے ہیں۔انل کپور کی گزشتہ فلم موہت سوری کی ہدایت  میں بنی  فلم ملنگ تھی۔ اس فلم میں   دیشا  پاٹنی، آدتیہ رائے کپور اور کنال کھیمو جیسے معروف ستاروں کے بھی اہم کردار تھے۔ انل کپور نے کہاکہ میں اپنی فٹنیس سے کبھی نظرانداز نہیں کرسکتا۔ لاک ڈاؤن میں بھی میں نے اپنی صحت کا پورا خیال رکھا تھا اور اس پرمسلسل محنت کررہا تھا ۔ میں سبھی کو صلاح دیتاہوں کہ وہ اپنی فٹنیس پر توجہ دیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK