Inquilab Logo

کانس فلم فیسٹیول میں انوراگ کشیپ کی’ `کینیڈی‘ کا پریمیر ہوگا

Updated: April 17, 2023, 2:42 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ فلمساز انوراگ کشیپ کی فلم’ کینیڈی‘ کا پریمیر کانس فلم فیسٹیول ۲۰۲۳ء میں ہوگا۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

 بالی ووڈ فلمساز انوراگ کشیپ کی فلم’ کینیڈی‘ کا پریمیر کانس فلم فیسٹیول ۲۰۲۳ء  میں ہوگا۔ فلم ’کینیڈی‘ میں راہل بھٹ اور سنی لیونی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کو کانس فلم فیسٹیول  ۲۰۲۳ء مڈ نائٹ اسکریننگ سیکشن کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی بے خوابی کا شکار پولیس اہلکار کے ارد گرد گھومتی ہے جسے کافی عرصے سے مردہ تصور کیا گیا  ہے، لیکن وہ ابھی بھی بدعنوان نظام کے خلاف کام کر رہا ہے۔
 ہدایت کار انوراگ کشیپ نے کہا’’کینیڈی ایک فلم اور اسٹائل ہے جسے میں ہمیشہ سے ایکسپلورکرنا چاہتا تھا۔ میں زی اسٹوڈیو، شارق اور ٹیم، نیرج، بھومیکا، میرے پروڈیوسر رنجن، کبیر اور کون، میری پوری ٹیم، میرے پارٹنرز سلور، کازوین، پرشانت کا بہت مشکور ہوں۔راہل بھٹ جنہوں نے فلم کو ۸؍ماہ کا وقت دیا، سنی لیونی جنہوں نے اس چیلنج کوقبول کیا، موہت ٹکلکر ​​میں ان سب کا شکر گزار ہوں۔
 گڈ بیڈ فلمز کے پروڈیوسر رنجن سنگھ نے کہا’’انوراگ کے ساتھ فلم بنانا ہمیشہ سے ایک تفریحی عمل رہا ہے۔ خاص طور پر وہ فلمیں جو ان کے دل سے آتی ہیں۔’ `کینیڈی‘ کا سفر بھی ایسا ہی تھا لیکن مختلف تھا کیونکہ اس فلم کا تصور لاک ڈاؤن میں کیا گیا تھا اور ایک سال بعد شوٹ کیا گیا۔ زی اسٹوڈیو فلم کے لئے بہترین پارٹنر رہا ہے اور اب ہم فیسٹیول ڈے کانس میں مڈنائٹ اسکریننگ پریمیر کے ساتھ فلم کا سفر شروع کرنے کے لئے پُرجوش ہیں۔ ’کینیڈی‘ کو انوراگ کشیپ نے لکھا اور ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم کو زی اسٹوڈیو، رنجن سنگھ اور کبیر آہوجا نے پروڈیوس کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK