Inquilab Logo

مودی کی قیادت میں مسلمانوں کے ساتھ امتیاز نہیں کیا گیا: انوراگ ٹھاکر کا دعویٰ

Updated: April 16, 2024, 9:06 PM IST | Jammu

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے جموں کشمیر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مودی کی قیادت میں مسلمانوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا امتیازی سلوک نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے کانگریس پر ملک کو ذاتی مفاد کی خاطر تقسیم کرنے کا بھی الزام لگایا۔

Anurag Thakur taking a selfie after the speech. Photo: PTI
انوراگ ٹھاکر خطاب کے بعد سیلفی لیتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے منگل کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت میں ملک میں مسلم سماج کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا گیا ہے۔ ۲۰۱۴ءمیں اقتدار میں آنے کے بعد حکومت نے مسلمانوں کی خدمت پر توجہ مرکوز کی ہے۔ وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے کانگریس پر `عقیدہ، ذات اور مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ بی جے پی ملک کو متحد کرنے اور اسے آگے لے جانے میں یقین رکھتی ہے۔ 
ٹھاکر نے کشتواڑ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’۲۰۱۴ءسے پہلے مسلمانوں کو کہا جاتا تھا کہ اگر مودی اقتدار میں آئے تو آپ ختم ہو جائیں گے۔ کیا آپ نے مودی کی قیادت والی حکومت کو مذہب کی بنیاد پر کسی کے ساتھ امتیازی سلوک کرتے دیکھا ہے؟ جب مرکزی حکومت کی اسکیموں اور مفت راشن اور مفت علاج جیسی سہولیات سے فائدہ اٹھانے کی بات آتی ہے، کیا کسی نے آپ سے پوچھا کہ آپ مسلمان، ہندو یا سکھ ہیں؟

یہ بھی پڑھئے: سڈنی چرچ حملہ: ۱۵؍ سالہ لڑکا حراست میں، پولیس نے واردات کو دہشت گردی قرار دیا

 کشتواڑ ادھم پور پارلیمانی حلقہ کا حصہ ہے جہاں ۱۹؍اپریل کو بی جے پی امیدوار اور مرکزی وزیر جتیندر سنگھ اور ان کے اہم مخالف اور انڈیا بلاک کے امیدوار چودھری لال سنگھ سمیت ۱۱؍دیگر کی قسمت کا فیصلہ ہونے والا ہے۔ کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر نے کہا کہ اس کے لیڈر راہل گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ اگر مودی تیسری مدت کیلئے اقتدار میں واپس آئے تو وہ آئین کو بدل دیں گے۔ ہمیں آئین بی آر امبیڈکر نے دیا تھا اور ہم اس کا احترام کرتے ہیں۔ یہ کانگریس تھی جس نے آئین میں ۶۲؍بار ترامیم کیں، جن میں پنڈت نہرو کی وزارت عظمیٰ کے دوران ۱۷؍اور اندرا گاندھی کے دور میں ۳۳؍بار ترمیم کی گئی۔ انہوں نے کانگریس پر قومی مفادات سے سمجھوتہ کرنے کا الزام لگایا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK