Inquilab Logo

فحش مواد کیلئے ذمہ دار ۱۸؍ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے خلاف حکومت کی کارروائی

Updated: March 14, 2024, 5:30 PM IST | New Delhi

وزارت اطلاعات و نشریات نے تخلیق کے اظہار کے نام پر فحاشی اور بیہودگی کی تشہیر کے ذمہ دار ۱۸؍ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور ان سے جڑی ویب سائٹ اور ایپس کے خلاف کارروائی کی۔ اس کے علاوہ ان سے جڑے سوشل میڈیا اکائونٹس بھی ہندوستان میں عوام کیلئے غیر فعال ہوگئے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

حکومت نے جمعرات کو کہا کہ اس نے فحش اور بیہودہ مواد شائع کرنے کیلئے ۱۸؍ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور ان سے وابستہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کرنے کی کارروائی کی ہے۔ ایک بیان میں، اطلاعات و نشریات کی وزارت نے کہا کہ ۱۸؍او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور ۱۹؍ویب سائٹس، ۱۰؍ایپ (سات گوگل پلے اسٹور پر، تین ایپل ایپ اسٹور پر)، اور ان سے وابستہ ۵۷؍ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ہندوستان میں عوام کی رسائی کیلئے غیر فعال کر دیا گیا ہے۔ 

مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی ذمہ داری پر زور دیا ہے کہ وہ `تخلیقی اظہار کی آڑ میں فحاشی، ہیجان انگیزی اور بدزبانی کی تشہیر نہ کریں۔ 
 بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی دیگر وزارتوں /محکموں اور میڈیا اور تفریح، خواتین کے حقوق اور بچوں کے حقوق میں مہارت رکھنے والے ڈومین ماہرین کے ساتھ مشاورت کے بعد او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے خلاف کارروائی کا فیصلہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ ۲۰۰۰ء کی دفعات کے تحت کیا گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK