Inquilab Logo Happiest Places to Work

آر سی بی کی جیت پر انوشکا شرما نے وراٹ کوہلی کے ماتھے پر بوسہ دیا

Updated: June 01, 2026, 10:07 PM IST | Ahmedabad

آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کا ٹائٹل جیتنے کے بعدرائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کی فتح کا جشن اب بھی سوشل میڈیا پر جاری ہے۔

Virat And Anushka.Photo:X
انوشکا اور وراٹ کوہلی۔ تصویر:ایکس

 آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کا ٹائٹل جیتنے کے بعدرائل چیلنجرز بنگلورو  (آر سی بی) کی فتح کا جشن اب بھی سوشل میڈیا پر جاری ہے۔ اسی دوران اداکارہ انوشکا شرما  نے انسٹاگرام پر ایک خاص تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ محبت بھرے انداز میں وراٹ کوہلی  کے ماتھے پر بوسہ دیتی نظر آ رہی ہیں۔ اس موقع پر وراٹ اپنے ہاتھوں میں آئی پی ایل کی ٹرافی تھامے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ دونوں کے چہروں پر کامیابی کی خوشی صاف جھلک رہی ہے۔
انوشکا شرما نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں ایموجیز کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے فاتح، دل اور ہاتھ جوڑنے والے ایموجیز استعمال کیے۔ اداکارہ کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر میں وراٹ کوہلی سرخ رنگ کی آر سی بی جرسی میں نظر آ رہے ہیں۔ ان کے ہاتھ میں چمکتی ہوئی ٹرافی موجود ہے، جبکہ انوشکا ہلکے نیلے رنگ کی شرٹ اور جینز میں دکھائی دے رہی ہیں۔ تصویر کا پس منظر بھی سرخ رکھا گیا ہے، جس سے اس کی خوبصورتی مزید بڑھ گئی ہے۔


اس پوسٹ کو لاکھوں افراد پسند کر رہے ہیں اور کمنٹس میں محبت اور مبارکباد کا اظہار کر رہے ہیں۔ مداحوں کے ساتھ ساتھ کئی معروف شخصیات بھی ان کی تعریف کر رہی ہیں۔ گلوکارہ نیتی موہن،  اداکارہ گوہر خان اور آنچل مونجل   سمیت متعدد افراد کمنٹس میں جیت کی خوشی میں شریک ہو رہے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھئے:کولکاتا کے لیک ٹاؤن سے میسی کا ۷۰؍ فٹ بلند مجسمہ ہٹا دیا گیا

اس پوسٹ سے پہلے بھی وراٹ اور انوشکا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا۔ آر سی بی کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے رقص کرتے نظر آئے۔ مداحوں نے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا اور یہ چند ہی منٹوں میں انٹرنیٹ پر مقبول ہو گئی۔ ویڈیو میں وراٹ کوہلی ٹیم کے بیٹنگ کوچ دنیش کارتک   کے ساتھ بھی رقص کرتے دکھائی دیے۔

یہ بھی پڑھئے:پی وی آر اور واشو بھگنانی کے درمیان قانونی تنازع کی خبر غلط ہے: جیکی


اس سے قبل وراٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے ٹرافی کے ساتھ چیمپئن بننے والی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا’’ ہم نے گزشتہ سال خود سے ایک سوال پوچھا تھا کہ کیا ہم مسلسل دوسری بار بھی ٹائٹل جیت سکتے ہیں؟ اور ہم نے ایک بار پھر یہ کارنامہ انجام دے دیا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK