Inquilab Logo

اے آر رحمان نے آنجہانی گلوکاروں بمباکیا اور شاہ الحمید کی آوازکے لئے اے آئی کا استعمال کیا

Updated: January 30, 2024, 5:29 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

اے آر رحمان نے آنجہانی گلوکاروں بمباکیا اور شاہ الحمیدکی آوازوں کو دوبارہ استعمال کرنے پر اے آئی کا سہارا لینے کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ گلوکاروں کے خاندانوں کو معاوضہ دیا گیا تھا۔

AR Rahman. Photo: INN
اے آر رحمان۔ تصویر : آئی این این

اے آر رحمان نےاے آئی ( مصنوعی ذہانت) کا استعمال کرکے دو آنجہانی گلوکاروں بمباکیا اور شاہ الحمید کی آوازوں کو دوبارہ پیش کر کے رجنی کانت کی فلم ’’لال سلام‘‘ کا گانا ’’تھمیری یزھودا‘‘بنایا ہے۔ بہت سے مداح اس تعلق سے الگ الگ تاثرات کا اظہار سوشل میڈیا پر کر رہے ہیں۔ تاہم، آسکر انعام یافتہ کمپوزر نے اس معاملہ پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اس بات کی اجازت ان کے اہل خانہ سے لے لی گئی تھی اورانہیں معاوضہ بھی بھجوادیا گیا ہے۔‘‘
منگل کو اے آر رحمان نے ’’ایکس‘‘ پر سونی میوزک ساؤ تھ کی پوسٹ جس میں بتایا گیا کہ کس طرح اے آئی ( مصنوعی ذہانت) کا استعمال کر کے آنجہانی گلوکاروں بمباکیا اور شاہ الحمید کی آوازوں کو دوبارہ بنانے کے لئے لیا گیا۔ انہو ں نے کہا کہ ’’ہم نے ان کے اہل خانہ سے اجازت لی اور ان کے صوتی الگورتھم استعمال کرنے کے لئے مناسب معاوضہ بھیجا۔ اگر ہم اسے صحیح استعمال کرتے ہیں تو ٹیکنالوجی سے کوئی خطرہ اور پریشانی نہیں ہے۔

آنجہانی گلوکار بمباکیا نے اے آر رحمان کے ساتھ کئی گانوں میں تعاون کئے ہیں۔ ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ۲۰۲۲ءمیں ہوا تھا جبکہ شاہ الحمید ۱۹۹۷ء میں ایک کار حادثہ میں جاں بحق ہوئے تھے۔
 مائیکروبلاگنگ سائٹ پر رحمان کی وضاحت پر مداحوں نے ردعمل کا اظہار کیا۔ ایک مداح نے کہا انٹرنیٹ شاید اس بارے میں منقسم ہے، اے آر رحمان کا شکریہ! کسی ایسے شخص کی آواز سننا جو اب ہمارے ساتھ نہیں ہے، اپنے آپ میں خاندانوں کیلئے ایک تحفہ اور ٹیکنالوجی کی بدولت ہے۔ ایک اور مداح نے کہا، ’’آپ ایسے ہی جوہر ہیں سب سے پیارے تھلائیوا۔ جب تک آپ نہ ہوں کوئی بھی ایسا کچھ سوچ بھی نہیں سکتا اور نہ ہی ایسا کر سکتا ہے۔‘‘
 لال سلام ایک اسپورٹس ایکشن ڈرامہ ہے جس کی ہدایت کاری ایشوریہ رجنی کانت نے کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK