Inquilab Logo

چنئی سپرکنگز نے ٹاپ ۳؍ میں جگہ بنائی

Updated: May 05, 2024, 9:48 PM IST | Dharamshala

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے۵۳؍ویں میچ میں چنئی سپر کنگز کے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے اتوار کو پنجاب سپر کنگز کو۲۸؍ رن سے شکست دے دی

Ravindra Jadeja
رویندر جڈیجا۔ (تصویر:پی ٹی آئی)

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے۵۳؍ویں میچ میں چنئی سپر کنگز کے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے  اتوار کو پنجاب سپر کنگز کو۲۸؍ رن سے شکست دے دی۔ اتوارکویہاں ہماچل پردیش کرکٹ اسوسی ایشن اسٹیڈیم میں پنجاب کنگز کے کپتان سیم کیورن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے کھیلتے ہوئے چنئی کی ٹیم نے بلے بازوں کے جنگی جذبے کی بنیاد پر۱۶۷؍ رن کے اسکور تک پہنچایا جس کے بعد رویندر جڈیجا نے۲۰؍ رن کے عوض ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ پنجاب کنگز کی اننگز۲۰؍ اوورس میں ۹؍ وکٹوں پر۱۳۹؍ رن تک محدود رہی اور میچ۲۸؍ رن سے جیت لیا۔
۱۶۸؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں پنجاب کنگز کی شروعات خراب رہی اور دوسرے ہی اوور میں اس کے ۲؍ وکٹ گر گئیں۔ جونی بیریسٹو (۷)، ریلی روسو (صفر) آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد پربھسمرن سنگھ اور ششانک سنگھ نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ششانک سنگھ ۸؍ویں اوور میں۲۰؍ گیندوں میں۲۷؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اگلے ہی اوور میں پربھسمرن سنگھ ۲۳؍ گیندوں پر ۲؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے۳۰؍ رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ کپتان سیم کیورن (۷)، جیتیش شرما (صفر)، آشوتوش شرما (۳)، ہرشل پٹیل (۱۲)، راہل چاہر (۱۶)  آؤٹ ہوئے۔ ہرپریت برار ۱۷؍ اور کگیسو ربادا ۱۱؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل  رویندر جڈیجا (۴۳؍ رن )، کپتان رتوراج گائیکواڑ (۳۲؍رن) اور ڈیرل مشیل  (۳۰؍رن) کی اننگز کی بدولت چنئی سپر کنگز نے اتوار کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے ۵۳؍ویں میچ میں پنجاب کنگز کوجیتنے کے لئے ۱۶۸؍ رن کا ہدف دیا ہے۔
اتوارکو  دھرم شالہ میں ہماچل پردیش کرکٹ اسوسی ایشن اسٹیڈیم میں، پنجاب کنگز کے کپتان سیم کیورن  نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کیلئے آنے والی چنئی سپر کنگز کی شروعات خراب رہی اور اس نے دوسرے ہی اوور میں سلامی بلے باز اجنکیا رہانے (۹؍رن) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد کپتان رتوراج گائیکواڑ اور ڈیرل مشیل نے اننگز کو سنبھالا۔۸؍ویں اوور میں راہل چاہر نے رتوراج گائیکواڑ کو جیتیش کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر پنجاب کو دوسری کامیابی دلائی۔ رتوراج گائیکواڑ نے۲۱؍ گیندوں پر ۴؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۳۲؍ رن کی اننگز کھیلی۔ اگلی ہی گیند پر چاہر نے شیوم دوبے (صفر) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ ہرشل پٹیل نے  ڈیرل مشیل کو ایل بی ڈبلیو کروادیا۔ ڈیرل مشیل  نے  ۳۰؍  رن بنائے۔ معین علی ۱۷،مشیل سینٹنر۱۱، شاردُل ٹھاکر ۱۷، ایم ایس دھونی  صفر پر آؤٹ ہوئے۔ رویندر جڈیجا نے ۲۶؍ گیندوں پر۳؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ ۴۳؍رن بنائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK