Inquilab Logo

ارباز خان کا تناؤ سے بھری زندگی گزارنے کا اعتراف

Updated: November 09, 2022, 12:05 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ماضی میں دولت، کریئر اور رشتوںکے تعلق سے تناؤ کا شکار رہے ہیں۔

Arbaaz Khan  .Picture:INN
ارباز خان ۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ماضی میں دولت، کریئر اور رشتوں کے تعلق سے تناؤ کا شکار رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ارباز خان کی ’تناؤ‘ کے نام سے ویب سیریز۱۱؍  نومبر کو ریلیز ہورہی ہے، جو سنسنی خیز اسرائیلی فلم کا آفیشل ری میک ہے۔ارباز خان نے فلم دبنگ کے ذریعے ۲۰۱۰ء میں بطور پروڈیوسر کریئر شروع کیا تھا، انہوں نے حال ہی میں اپنی اگلی فلم پٹنہ شکلا کا اعلان کیا ہے۔ارباز خان آج کل اسی نوعیت دیگر پروجیکٹ میں مصروف ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی زندگی کے تناؤ سے بھرپور لمحات کا تذکرہ کیا۔اداکار نے تسلیم کیا کہ ایک وقت تھا وہ پیسے، کریئر، رشتوں اور صحت کو لے کر بہت ہی زیادہ تناؤ کا شکار رہے ہیں۔ ہم تناؤ سے بھرے لمحات سے لڑتے رہتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK