• Tue, 27 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اریجیت سنگھ اب فلمی گانے نہیں گائیں گے، ہمیشہ کے لیے کہا الوداع

Updated: January 27, 2026, 10:01 PM IST | Mumbai

اریجیت سنگھ ریٹائرمنٹ: اریجیت سنگھ کے گانوں نے کبھی کسی کے ٹوٹے دل کو سہارا دیا تو کبھی کسی کی محبت کو الفاظ دیئے۔ وہ بالی ووڈ کے سب سے کامیاب گلوکاروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ اپنے کریئر کی بلندی پر پہنچ کر انہوں نے فلمی گانوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس کا اعلان کیا ہے۔

Arijit Singh.Photo:INN
اریجیت سنگھ۔ تصویر:آئی این این

جس آواز سے پورے ملک نے محبت کی، جن کے گانوں نے کبھی کسی کے ٹوٹے دل کو سنبھالا تو کبھی کسی کی محبت کو لفظوں میں ڈھالا، وہی آواز اریجیت سنگھ  نے اب گائیکی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔۲۰۲۶ء کے پہلے ہی مہینے میں بالی ووڈ سے یہ ایک انتہائی چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ اریجیت نے باضابطہ طور پر پلے بیک سنگر کے طور پر اپنا سفر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے  اور سوشل میڈیا پر ان کے  پوسٹ سے مداحوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔
اریجیت سنگھ نے ایکس  اور انسٹاگر ام پر ایک طویل پوسٹ لکھ کر اپنے دل کی بات کہی۔ انہوں نے لکھا: ’’نمستے، آپ سبھی کو نئے سال کی بہت بہت مبارکباد۔ اتنے برسوں تک ایک گلوکار کے طور پر آپ نے مجھے جو محبت دی، اس کے لیے میں دل سے شکر گزار ہوں۔ لیکن اب میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ میں پلے بیک ووکلسٹ کے طور پر کوئی نیا کام یا اسائنمنٹ قبول نہیں کروں گا۔ میں اس سفر کو یہیں ختم کر رہا ہوں۔ یہ سفر واقعی شاندار اور خوشگوار رہا ہے۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Arijit Singh (@arijitsingh)

چھوٹے فنکار کے طور پر کام کریں گے اریجیت سنگھ
اگرچہ اریجیت نے فلمی موسیقی سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے، لیکن موسیقی سے ان کا رشتہ ختم نہیں ہوا۔ انہوں نے آگے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’خدا مجھ پر بہت مہربان ہے۔ میں اچھے موسیقی کا شیدائی ہوں اور آگے ایک چھوٹے فنکار کے طور پر خود سے بہت کچھ سیکھنے اور نیا کرنے کی کوشش کروں گا۔ آپ کے تعاون کے لیے ایک بار پھر شکریہ۔‘‘ اس کا مطلب یہ ہے کہ اریجیت اب ممکنہ طور پر انڈیپینڈنٹ میوزک یا اپنے ذاتی پروجیکٹس پر توجہ دیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:ایشوریہ رائے کو چھوڑ کر کوئی بھی ہیروئن قدرتی طور پر خوبصورت نہیں ہے: فرح خان

موسیقی بنانا نہیں چھوڑیں گے اریجیت سنگھ
حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’’بیٹل آف گلوان‘‘ کے گانے ’’ماتربھومی‘‘ کے بارے میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ ان کا آخری گانا ہوگا، تو انہوں نے کہا کہ ’’کچھ پرانے کنٹریکٹس ابھی باقی ہیں، جنہیں میں مکمل کروں گا۔ اسی لیے اس سال میرے کچھ گانے ضرور ریلیز ہوں گے۔ میں موسیقی بنانا نہیں چھوڑوں گا، یہ طے ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:آسٹریلین اوپن: سیمی فائنل میں الکاراز اور زیوریو آمنے سامنے

مداح اریجیت سنگھ کو بہت یاد کریں گے

پچھلے ۱۵؍ برسوں میں اریجیت سنگھ نے بالی ووڈ کو سیکڑوں سپر ہٹ گانے دیئے  ہیں۔’’تم ہی ہو‘‘ سے شروع ہونے والا اریجیت کا جادو آج ہر ہندوستانی کی پلے لسٹ کا حصہ ہے۔ ان کے  ریٹائرمنٹ کی خبر سے سوشل میڈیا پر مداح جذباتی ہو گئے ہیں۔ کسی نے لکھا ’’ایک دور کا خاتمہ ہو گیا‘‘، تو کسی نے ’’ہم تمہیں بہت یاد کریں گے‘‘ کہتے ہوئے سوشل میڈیا پر **#ArijitSingh** ہیش ٹیگ ٹرینڈ کروانا شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK