Inquilab Logo

بگ باس ۱۵؍‘ میں ٹینا دتا،مانو گوہل،سمبا ناگپال اورریم شیخ جیسےفنکارنظرآسکتے ہیں

Updated: September 18, 2021, 12:20 PM IST | Agency | Mumbai

 سلمان خان ٹی وی کے مشہور ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے ۱۵؍ویں سیزن کے ساتھ ۳؍اکتوبر سے ٹی وی پر لوٹ رہے ہیں۔ اس سیزن کیلئے جہاں کچھ مشہور شخصیات کا نام طے کئے جانے کی بات ہورہی ہے وہیں کچھ  سے فی الحال رابطہ کیا جارہا ہے۔

 Tina Dutta .Picture:INN
ٹینا دتا۔ تصویر: آئی این این

 سلمان خان ٹی وی کے مشہور ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے ۱۵؍ویں سیزن کے ساتھ ۳؍اکتوبر سے ٹی وی پر لوٹ رہے ہیں۔ اس سیزن کیلئے جہاں کچھ مشہور شخصیات کا نام طے کئے جانے کی بات ہورہی ہے وہیں کچھ  سے فی الحال رابطہ کیا جارہا ہے۔حال ہی میں خبر آئی تھی کہ شو بنانے والوںنے ٹینا دتا، مانو گوہل، سمبا ناگپال اور ریم شیخ سے رابطہ کیا ہے۔ وہیں اب بحث ہے کہ ٹی وی اداکارہ ڈونل بسٹ بھی بگ باس کے گھر میں آنے والی ہیں۔خبر ہے کہ بگ باس ۱۵؍ کیلئے شوبنانے والوں نے ٹینا دتا اور مانو گوہل سے بھی رابطہ کیا ہے۔ کچھ ہفتہ پہلے ٹینا دتا نے پاپارازی سے بات چیت کے دوران ’بگ باس او ٹی ٹی‘ یا ’بگ باس ۱۵؍کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ فی الحال سلمان خان کے لوٹنے کا انتظار کررہی ہیں۔ اگر بات بنتی ہے تو بگ باس کے گھر میں ضرور جائیں گی۔ ٹینا کا کہنا تھا کہ ’’اگر سلمان خان شو ہوسٹ کر رہے ہیں اور مجھے بگ باس کا بلاوا آتا ہے تو میں ضرور جائوں گی۔ سلمان خان کیلئے تو میں کہیں بھی جاسکتی ہوں۔‘‘
ٹینا دتا
 بگ باس ۱۵؍ سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ ’ٹینا دتا کلرز کے مشہور شو’اترن‘ اور ’خطروں کے کھلاڑی‘ کا حصہ رہ چکی ہیں اور ان سے ۱۵؍ویں سیز ن کیلئے  رابطہ کیا گیا ہے۔ اگر سب صحیح رہتا ہے تو ٹینا اس بار بگ باس ۱۵؍کا حصہ ہونگی۔‘‘
مانو گوہل
 ذرائع نے بتایا کہ ’شادی مبارک‘شو میں نظر آنے والے اداکار مانو گوہل سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ اب دونوں کے نام کے تعلق سے باضابطہ کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
سمبا ناگپال
 ٹینا دتا اور مانو گوہل کے علاوہ خبریں ہیں کہ ’شکتی استتو کے احساس کی‘ شو کے اداکار سمبا ناگپال بھی بگ باس ۱۵؍میں نظر آسکتے ہیں۔ شوکے ۱۴؍ویں سیزن میں ان کی ساتھی اداکارہ روبینہ دلیک نظر آئی تھیں اور انہوں نے اس سیزن  کی ٹرافی بھی جیتی تھی۔ اسپاٹ بوائے کی ایک خبر کے مطابق شو بنانے والوں نے بگ باس ۱۵؍ کیلئے سمبا ناگپال سے بھی رابطہ کیا ہے۔فی الحال ان کے تعلق سے بھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
ریم شیخ
سمبا ناگپال کے علاوہ’تجھ سے ہےرابطہ‘ کے اداکار ریم شیخ کا نام بھی بگ باس ۱۵؍ کیلئے بحث کا موضوع بنا ہو ا ہے۔ اسپاٹ بوائے کی خبر کے مطابق’بگ باس‘ بنانے والے  کافی وقت سے ریم شیخ سے بھی شو کے تعلق سے بات کررہے تھے لیکن اس وقت وہ’تجھ سے ہے رابطہ‘ میں مصروف تھیں۔ چونکہ یہ شو اب بند ہوچکا ہے اس لئے بتایا جارہا ہے کہ ریم شیخ بھی بگ باس ۱۵؍کاحصہ بننے کیلئے تیار ہوگئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK