فٹبال آسٹریلیا نے ۲۰۲۶ء فیفا ورلڈ کپ کے لئے اپنی حتمی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس میں ۱۷؍ ایسے کھلاڑی شامل ہیں جو عالمی کپ میں پہلی بار شرکت کریں گے جبکہ ۲؍ غیر تجربہ کار کھلاڑی بھی اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔
EPAPER
Updated: June 01, 2026, 6:03 PM IST | Sydney
فٹبال آسٹریلیا نے ۲۰۲۶ء فیفا ورلڈ کپ کے لئے اپنی حتمی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس میں ۱۷؍ ایسے کھلاڑی شامل ہیں جو عالمی کپ میں پہلی بار شرکت کریں گے جبکہ ۲؍ غیر تجربہ کار کھلاڑی بھی اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔
فٹبال آسٹریلیا نے ۲۰۲۶ء فیفا ورلڈ کپ کے لئے اپنی حتمی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس میں ۱۷؍ ایسے کھلاڑی شامل ہیں جو عالمی کپ میں پہلی بار شرکت کریں گے جبکہ ۲؍ غیر تجربہ کار کھلاڑی بھی اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔ اعلان کردہ اسکواڈ میں اٹلی میں کھیلنے والے ۲۲؍ سالہ اٹیکنگ مڈفیلڈر کرسٹیان وولپاتو بھی شامل ہیں، جنہوں نے اٹلی کے بجائے آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور توقع ہے کہ وہ عالمی کپ میں سینئر بین الاقوامی سطح پر اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔
آسٹریلوی اسکواڈ میں جاپان میں کلب فٹبال کھیلنے والے اسٹرائیکر ٹیٹے ینگے بھی شامل ہیں، جنہیں ابھی تک آسٹریلیا کی سینئر ٹیم کی نمائندگی کا موقع نہیں ملا۔ وولپاتو اور ینگے ان ۱۷؍ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے لئےمنتخب کیا گیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت تجربہ کار گول کیپر میٹ ریان اور ونگر میتھیو لیکی کریں گے، جو اپنے کریئر میں چوتھی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے آسٹریلوی فٹبالرز بن جائیں گے۔
یہ بھی پڑھئے:بوبی دیول نے عالیہ بھٹ کے ساتھ اختلافات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
یہ اسکواڈ لاس اینجلس میں کھیلے گئے ایک دوستانہ میچ میں میکسیکو کے ہاتھوں ۰۔۱؍گول کی شکست کے بعد فائنل کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا ورلڈ کپ سے قبل سوئزرلینڈ کے خلاف ایک اور وارم اپ میچ کھیلے گا، جبکہ عالمی کپ کے گروپ ڈی میں اسے ترکیہ، امریکہ اور پیراگوئے کا سامنا کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے:مادھوری دکشت نےکانز میں ایشوریہ رائے کے لُک کی حمایت کی
گول کیپرز میں میٹ ریان، پیٹرک بیچ، پال ایزو۔ڈیفنڈرز میں عزیز بیہچ، جارڈن بوس، کیمرون برجیس، الیسانڈرو سرکاٹی، میلوس ڈیگنیک، جیسن جیریا، لوکاس ہیرنگٹن، جیکب اٹالیانو، ہیری سوٹراور کائی ٹریون۔مڈ فیلڈرز میں کیمرون ڈیولن، جیکسن ارون، کونور میٹکاف، میتھیو لیکی، پال اوکون اینگسٹر اور ایڈن او نیل۔اسی طرح فارورڈز میں اجدین ہرسٹک، نیسٹری ایران کنڈا، اوور میبیل، محمد ٹورے، نشان ویلوپلے، کرسٹیان وولپاٹو اور ٹیٹے ینگی شامل ہیں۔