Inquilab Logo

آیوشمان نے امیتابھ کے ساتھ اپنی تصویر جاری کی

Updated: May 23, 2020, 4:56 AM IST | Mumbai

اداکار آیوشمان کھرانہ نے سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ سوشل میڈیا پر فوٹو شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے۔ آیوشمان کھرانہ اور امیتابھ بچن فلم ’گلابو ستابو‘ کے سبب خبروں کی زینت بنے ہیں ۔

Amitabh Bachchan and Ayushman Khurana. Photo: INN
امیتابھ بچن اور آیوشمان کھرانہ۔ تصویر: آئی این این

اداکار آیوشمان کھرانہ نے سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ سوشل میڈیا پر فوٹو شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے۔ آیوشمان کھرانہ اور امیتابھ بچن فلم ’گلابو ستابو‘ کے سبب خبروں کی زینت بنے ہیں ۔ یہ فلم ۱۲؍ جون کو امیزن پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں یہ دونوں فنکار مختلف انداز میں دکھائی دیں گے۔ آیوشمان نے امیتابھ بچن کے ساتھ اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہے اور اسی کے ساتھ انہوں نے امیتابھ کی تعریف بھی کی ہے۔ آیوشمان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فوٹو جاری کیا ہے جس میں دونوں اداکار ’گلابو ستابو‘ والے لک میں نظر آرہے ہیں ۔ ایوشمان نے فوٹو جاری کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’’جو خاص شخص میرے سامنے بیٹھے ہیں وہ صدی کے سپراسٹار ہیں ۔ اچھی بات ہے کہ بھیس بدل کر اپنے گیٹ اَپ میں بیٹھے ہیں ، نہیں تو میری کہاں مجال کہ مجھے فرق نہیں پڑتا والے تاثرات دوں ۔ ویسے ٹریلر جلد آرہا ہے‘‘۔ فلم ’گلابو ستابو‘ کے ہدایتکار شوجیت سرکار ہیں ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK