Inquilab Logo Happiest Places to Work

بڑے میاں چھوٹے میاں کی بی ٹی ایس تصویر ریلیز

Updated: March 04, 2023, 12:01 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور ٹائیگر شراف کی آنےوالی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کےاسکاٹ لینڈ کے شیڈول کابی ٹی ایس تصویر سوشل میڈیا پرریلیزکی گئی ہے۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور ٹائیگر شراف کی آنےوالی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کےاسکاٹ لینڈ کے شیڈول کابی ٹی ایس  تصویر سوشل میڈیا پرریلیزکی گئی ہے۔اکشے کمار اور ٹائیگر شراف ان دنوں فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ چندروز قبل اس فلم کی شوٹنگ کا پہلا شیڈول ہندوستان  میں مکمل ہواتھا۔اس کے بعد فلم کی پوری ٹیم اگلے شیڈول کیلئے اسکاٹ لینڈ چلی گئی۔ فلم کے پروڈیوسر جیکی بھگنانی نے ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘کے سیٹ سےپردے کے پیچھے کی ایک تصویر شیئر کی جسےاسکاٹ لینڈ کے خوبصورت لوکیشن سےلی گئی ہے۔جیکی نے حال ہی میں فلم کے سیٹ سے یہ بی ٹی ایس تصویر اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی، جس میں ٹینک، بھاری بندوقوں سے لدی جیپ اور دھماکے دکھائی د ےرہے ہیں۔ انہوں نےکیپشن میں لکھا، گنز... ٹینک... ایکسپلوزنس... کابوم سنیما میں ملتے ہیں۔ #بڑےمیاں چھوٹےمیاں، #اسکاٹ لینڈ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK