Inquilab Logo

سلمان خان کی سالگرہ پر بگ باس کے گھر والوں کا رقص

Updated: December 27, 2022, 1:20 PM IST | Mumbai

ٹی وی کا سب سے متنازعہ ریئلٹی شو’بگ باس ۱۶؍‘ سرخیوں میں رہتاہے۔بگ باس کے کنٹسٹنٹس کی لڑائی اکثر ٹی آرپی کے کھیل میں شوبنانے والوں کو کبھی مایوس نہیں کرتی، جس کی وجہ سے میکرز نے شو کو آگےبڑھانےکا فیصلہ تک کرلیا ہے

Sajid Khan and others dancing to congratulate Salman Khan on his birthday
سلمان خان کی سالگرہ پرساجد خان اور دیگر رقص کرکےمبارکباد دیتے ہوئے

ٹی وی کا سب سے متنازعہ ریئلٹی شو’بگ باس ۱۶؍‘ سرخیوں میں رہتاہے۔بگ باس کے کنٹسٹنٹس کی لڑائی اکثر ٹی آرپی کے کھیل میں شوبنانے والوں کو کبھی مایوس نہیں کرتی، جس کی وجہ سے میکرز نے شو کو آگےبڑھانےکا فیصلہ تک کرلیا ہے۔حال ہی میں بگ باس کاپرومو ریلیز ہوا ہے، جس میں سلمان خان اورمنیش پال ایک ساتھ نظر آ رہےہیں۔اس کے بعد بگ باس ہاؤس کےکنٹسٹنٹ ۲۷؍دسمبرکوسلمان خان کی سالگرہ کے موقع پرسرپرائز ڈانس کرتے ہیں جسے دیکھ کر اداکار بھی خوش ہو جاتے ہیں۔
 پرومو کے آغاز میںمنیش پال سلمان خان کو اس سرپرائزکےبارے میں بتاتےہیں۔اس کے بعد سب سےپہلے ساجد خان، ایم سی اسٹین اور شیو ٹھاکرے نےہیلو برادر کے گانے پر ڈانس کیا، فلمساز ساجد کو ڈانس کرتے دیکھ کر تمام مقابلہ کرنے والے دنگ رہ گئے۔اس کے بعد پرینکا چاہر چودھری اور انکیت گپتا کو’جب پیار کسی سے ہوتا ہے‘ گانے ’’چل پیار کرے گی‘‘ پرپرفارم کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ شیو  بھی نمرت کور اہلووالیا کے ساتھ ڈانس کرتےدیکھے گئے۔  سپر اسٹار سلمان خان کلپ میں تمام  گھر والوں کو دیکھ کر جذباتی ہوتے نظر آئے۔ پرفارمنس کے بعد سلمان بہت خوش تھے اور گھر والوں کی بہترین کوشش کو سراہتے بھی نظر آئے۔
 کام کےتعلق سے بات کی جائے توسلمان خان اگلی آنے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں نظر آئیںگے۔اس فلم کی ہدایاتکاری فرہاد سامجی  کررہے ہیںاور اس میں سلمان خان مرکزی کردار ادا کریں گے۔ اس فلم میں اداکارہ پوجا ہیگڑے بھی جلوہ گر ہوں گی اورٹیلی ویژن اداکارہ شہناز گل کے بالی ووڈ میں  قدم رکھیں گی۔شائقین اس فلم کو دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK