بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو نے بہت جلد اسکرین پر اپنی واپسی کا اعلان کردیا ہے۔
EPAPER
Updated: March 08, 2022, 2:06 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو نے بہت جلد اسکرین پر اپنی واپسی کا اعلان کردیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو نے بہت جلد اسکرین پر اپنی واپسی کا اعلان کردیا ہے۔اداکارہ بپاشا باسو نے ۲۰۱۵ء کے بعد سے کسی فلم میں کام نہیں کیا، اُنہوں نے دو سال قبل نشر ہونے والی ویب سیریز ’ڈینجرس‘ میں کام کیا تھا جبکہ اداکارہ کے مداح اکثر تجسس میں رہتے ہیں کہ وہ طویل وقفے سے فلمی دُنیا سے دور کیوں ہیں۔اس حوالے سے بپاشا باسو نے کہا کہ دراصل! میں گزشتہ برسوں میں بےحد سُستی کا شکار رہی جس کی وجہ سے کام کرنے کیلئے تیار نہیں تھی لیکن ۲۰۲۲ءمیں کام پر لوٹنے اور کچھ دلچسپ کرنے کامنصوبہ ہے، مجھے امید ہے کہ میں بہت جلد اعلان کر وں گی۔اداکارہ نے کہا کہ کورونا وائرس نے اُن کیلئے بہت سی چیزوں کو روک رکھا ہے۔بپاشا باسو نے کہا کہ میں صرف یہ چاہتی تھی کہ میں اپنے پورے خاندان کیلئے بہت محتاط رہوں اور میں ایسی انسان نہیں جو کورونا وائرس کے دوران بھی باہر جا کر بہت زیادہ پارٹی کرنا پسند کرے، میرے دوستوں کا ایک چھوٹا گروپ ہے اور میں زیادہ اپنے خاندان سے ملنا پسند کرتی ہوں۔