Inquilab Logo

بالی ووڈ اداکارہ پو جا بترا نے اپنے شوہر کے ساتھ تاج محل کا دیدار کیا

Updated: October 10, 2022, 12:34 PM IST | Agency | Mumbai

گزشتہ دنوں بالی ووڈ  اداکارہ پوجا بتر ا آگرہ پہنچیں اور وہاں اپنے شوہر نواب شاہ  کے ساتھ تاج محل کا دیدار کیا ۔

Bollywood actress Pooja Batra in front of Taj Mahal. Picture:PTI
بالی ووڈ ادکارہ پوجا بترا تاج محل کے سامنے۔۔ تصویر:پی ٹی آئی

گزشتہ دنوں بالی ووڈ  اداکارہ پوجا بتر ا آگرہ پہنچیں اور وہاں اپنے شوہر نواب شاہ  کے ساتھ تاج محل کا دیدار کیا ۔  اداکارہ نے  ۳۰؍ منٹ تک تاج محل کے احاطے میں رہیں  ۔ اس دوران وہ اس تاریخی عمارت کے حسن میں کھوئی رہیں ، دوسری طرف ان کے مداح ان کے ساتھ  سیلفیاںکھنچواتے رہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اداکارہ نے کسی کو مایوس نہیں کیا ۔ سب کے ساتھ  سلفیاں لیں۔ گائیڈ سے انہوں نے تاج محل کی تاریخ بھی معلوم کیا ۔ اس موقع پر پوجا بتر انےبھی مختلف زاویوں سے اپنی تصویریں کھنچوائیں۔  بتاتےہیں کہ گلابی لباس میںا چانک وہ تاج محل کے احاطے میں داخل ہوئیں تو لوگ انہیں وہاں دیکھ کر حیران رہ گئے ۔ انہوں نے اپنے شوہر نواب شاہ کے ساتھ ایک  مقامی پروگرام میں بھی شرکت کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK