• Thu, 19 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سونیا گاندھی کی ۱۹۶۸ء کی شادی کی ساڑھی کا جواہر لعل نہرو کی قید سے خاص تعلق

Updated: November 19, 2026, 9:03 PM IST | New Delhi

سونیا گاندھی کی ۱۹۶۸ءکی شادی کی ساڑھی کا جواہر لعل نہرو سے خاص تعلق ہے، جب وہ جیل میں تھے، سونیا گاندھی نے اپنی ابتدائی ہچکچاہٹ اور اس لباس کو ان کے لیے خاص بنانے والی چیز کو یاد کرتے ہوئے،حال ہی میں بتایا کہ ساڑھی کے ساتھ ان کا رشتہ برسوں میں کیسے بدلا۔

Sonia Gandhi, accompanied by Priyanka and Rahul, at the launch of her book. Photo: INN
اپنی کتاب کے اجراء کے موقع پر سونیا گاندھی ، پرینکا اور راہل کے ہمراہ۔ تصویر: آئی این این

کانگریس لیڈرسونیا گاندھی نے حال ہی میں ہندوستان منتقل ہونے کے بعد ساڑھیاں پہننے کے اپنے ابتدائی تجربات کے بارے میں بتایا۔ اپنی یادداشت، Belonging، کی ریلیز سے قبل Harper`s Bazaar India کو دیے گئے ایک انٹرویو میں، انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ابتدائی طور پر روایتی لباس پہننے سے ڈرتی تھیں۔ گاندھی نے کہا، ’’میں ساڑھی پہننے سے ڈرتی تھی۔ مجھے لگتا تھا کہ مغربی خواتین اسے پہن کر خوفناک اور عجیب لگتی ہیں۔ لیکن مجھے سیکھنا پڑا، اور اسے صحیح طریقے سے پہننے میں مجھے کچھ وقت لگا۔ ایک بار جب میں نے سیکھ لیا اور اس کی عادی ہو گئی، تو مجھے اس سے محبت ہو گئی۔ میں واقعی سوچتی ہوں کہ ساڑھی دنیا کا سب سے خوبصورت لباس ہے اور سب سے خوبصورت یہ کہ آپ اسے رکھتے ہیں، اور برسوں بعد، آپ انہیں دوبارہ پہن سکتے ہیں ۔‘‘

یہ بھی پرھئے: سونیا گاندھی کی کتاب کیخلا ف شندے شیو سینا کے احتجاج کا داؤ الٹا پڑگیا

سونیا گاندھی کی الماری میں سب سے خاص ان کی۱۹۶۸ء کی شادی کی گلابی کھادی ساڑھی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میرے پاس چند ساڑھیاں ہیں جو میری ساس کی تھیں، اور وہ میرے لیے بہت قیمتی ہیں۔ لیکن سب سے خاص میری شادی کی ساڑھی ہے۔ اس کا دھاگہ جواہر لعل نہرو نے آزادی کی تحریک کے دوران جیل میں رہتے ہوئے کاتا تھا۔‘‘
ساڑھی ڈریپر مایوری بیانی کے مطابق، یہ لباس پہنناشروع کرنے کے لیے آپ کو ماہر ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے indianexpress.com کو بتایا، ’’آپ کو بس سیکھنے اور پہلا قدم اٹھانے کے لیے تیار رہنا ہے۔ آپ کسی کو چھ گز پہننے سے محبت کرنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔ وہ دلچسپی اندر سے آنی چاہیے۔ میں اس بات پر زور دینا چاہوں گی کہ ساڑھی پہننا مشکل نہیں ہے؛ یہ صرف اس وقت تک ناواقف ہے جب تک آپ اسے لپیٹنے کا فن نہیں سیکھ لیتے۔‘‘ 
واضح رہے کہ سونیا گاندھی نے اپنی یاد داشت میں اپنی زندگی پر مبنی کئی واقعات کا ذکر کیا ہے، اس کے علاوہ اس میں کئی ایسے واقعات کا بھی تذکرہ کیا ہے جو تاریخی اہمیت کے حامل ہونے کے ساتھ اب تک عوام کے علم میں نہیں آئے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس کتاب میں کئی دلچسپ اور ان سنی کہانیاں بھی بیان کی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ کتاب اپنی اشاعت کے فوراً بعد ہی تاریخ رقم کرتے ہوئے ہندوستان میں فروخت کے کئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK