Inquilab Logo Happiest Places to Work

بالی ووڈ ستارے باکس آفس کی اگلی جنگ کے لیے تیار

Updated: June 05, 2026, 9:13 PM IST | Mumbai

ہندی سنیما کے کئی بڑے ستارے آنے والے برسوں کے لیے فلموں کی ایک لمبی اور پرجوش لائن اپ کے ساتھ تیار ہیں۔ آنے والے کچھ سالوں میں بالی ووڈ باکس آفس پر کس کا دبدبہ رہے گا۔

Akshay And Salman.Photo:INN
سلمان خان اور اکشے کمار۔ تصویر:آئی این این

ہندی سنیما کے کئی بڑے ستارے آنے والے برسوں کے لیے فلموں کی ایک لمبی اور پرجوش لائن اپ کے ساتھ تیار ہیں۔ آنے والے کچھ سالوں میں بالی ووڈ باکس آفس پر کس کا دبدبہ رہے گا، اس کی دوڑ ابھی سے شروع ہو چکی ہے۔ کئی بڑے بجٹ کی فلمیں، فرنچائزی انسٹالمنٹس اور اہم پروجیکٹس میں مصروف ہندی سنیما کے کچھ سب سے بڑے ستاروں کا شیڈول پہلے سے کہیں زیادہ مصروف نظر آ رہا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ سنی دیول، اکشے کمار، اجے دیوگن، سلمان خان، رنبیر کپور اور کارتک آرین جیسے ستاروں کے پاس آنے والے برسوں کے لیے فلموں کی لمبی قطار ہے، جو انہیں بالی ووڈ کے سب سے مصروف اور مقبول ترین اداکاروں میں شامل کر رہی ہے۔ 
مانا جا رہا ہے کہ مائیتھولوجیکل ڈرامہ، ہائی اوکٹین ایکشن، رومانس، کامیڈی اور بڑے پیمانے پر بننے والی انٹرٹینر فلموں کے ذریعے یہ ستارے نہ صرف باکس آفس کا مستقبل طے کریں گے، بلکہ ہندی سنیما میں اپنی گرفت کو بھی مزید مضبوط کریں گے۔  فی الحال اس فہرست میں سب سے آگے سنی دیول ہیں، جو اپنے کریئر کے سب سے مصروف اور کامیاب دور میں ہیں۔’’ غدر۲‘‘کے ساتھ باکس آفس پر شاندار واپسی کے بعد اداکار کے پاس اس وقت تقریباً آٹھ بڑی فلمیں ہیں، جن میں ’’رامائن پارٹ‘‘ ،’’رامائن پارٹ  ۲‘‘ لاہور۱۹۴۷ء،’’جاٹ۲‘‘،’’باپ‘‘،’’گبروو‘‘، ’’ انتھونی‘‘  اور ہدایت کار نکھل ناگیش بھٹ کا ایک پروجیکٹ شامل ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:رمیش بابو پرگنانندھا فائنل راؤنڈ میں پہنچے، اساؤبایوا نے خاتون زمرے کا خطاب جیتا


ان میں دوسرا نام اکشے کمار کا آتا ہے، جو ایک بار پھر بالی ووڈ کے مصروف ترین ستاروں میں شامل ہو چکے ہیں۔ ان کے پاس ابھی’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘،’’ ہیرا پھیری۳‘‘، ’’ بھاگم بھاگ۲‘‘،’’گول مال۵‘‘،’’حیوان‘‘ اور’’سموک‘‘  جیسی مسلسل چھ فلمیں لائن اپ میں ہیں۔  اس کے ساتھ ہی اجے دیوگن بھی فرنچائزی فلموں پر بڑا داؤ کھیلتے نظر آ رہے ہیں۔ ان کی آنے والی فلموں میں `دھمال۴، دِرِیشیم۳، رینجر ،گول مال۵ اور شیطان۲‘ شامل ہیں۔ سسپنس، کامیڈی، ایکشن اور سپر نیچرل جونر کا یہ امتزاج ظاہر کرتا ہے کہ اجے اپنے ناظرین کی پسند کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکمت عملی کے ساتھ پروجیکٹس کا انتخاب کر رہے ہیں۔ 
سلطان سلمان خان اب بھی بالی ووڈ کے سب سے بڑے اور قابل اعتماد سپر اسٹارز میں شمار کیے جاتے ہیں۔ اداکار کے پاس فی الحال تین بڑے پروجیکٹس ہیں۔ ویسے سلمان کی ہر فلم کو لے کر ناظرین اور ٹریڈ سرکلز میں الگ ہی جوش دیکھنے کو ملتا ہے، جس سے امیدیں کافی بڑھی ہوئی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:’’رام چرن کی ’’پیدی‘‘ نے پہلے ہی دن ۱۰۰؍کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا


رنبیر کپور نے بھی اپنے کریئر کے لیے بہت سوچ سمجھ کر فلمیں چنی ہیں۔ ’رامائن ‘،’رامائن پارٹ۲‘ ، ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی لو اینڈ وار اور سب کی منتظر اینیمل پارک  جیسی فلموں کے ذریعے رنبیر خود کو بالی ووڈ کے سب سے بڑے ہم عصر ستاروں میں مضبوطی سے قائم کر رہے ہیں۔اگرچہ رنبیر کے بعد ایک اور نام کارتک آرین کا آتا ہے، جن کی آنے والی فلمیں ان کے مسلسل بڑھتے ہوئے اسٹارڈم کو ظاہر کرتی ہیں۔ ناگزیلا ،کیپٹن انڈیا، ہدایتکار انوراگ باسو کی میوزیکل لو اسٹوری کے علاوہ ہدایت کار کبیر خان کے ساتھ ایک اسپورٹس ڈرامہ کر رہے، کارتک کے پاس فی الحال چار بڑی فلمیں ہیں، جن کے ذریعے کارتک خود کو بالی ووڈ کی نئی نسل کے سب سے بڑے ستاروں میں شامل کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK