Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’رام چرن کی ’’پیدی‘‘ نے پہلے ہی دن ۱۰۰؍کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا

Updated: June 05, 2026, 7:07 PM IST | Mumbai

’’گیم چینجر‘‘ کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد، رام چرن نے ہدایت کاربوچی بابو سانا کی فلم ’’پیدی‘‘ کے ذریعے بڑی اسکرین پر واپسی کی ہے۔

Ram Charan.Photo:INN
پیدی میں رام چرن۔ تصویر:آئی این این

’’گیم چینجر‘‘ کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد، رام چرن نے ہدایت کاربوچی بابو سانا کی فلم ’’پیدی‘‘ کے ذریعے بڑی اسکرین پر واپسی کی ہے۔جھانوی کپور اور دیویندو بھی اس فلم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کو شائقین اور ناقدین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل ملا ہے، جبکہ کئی لوگوں نے فلم میں مرکزی خاتون کردار کی معروضی  پیشکش پر تنقید بھی کی ہے۔تاہم، ان تمام باتوں کے باوجود ’’پیدی‘‘ نے عالمی باکس آفس پر پہلے ہی دن ریکارڈ ساز آغاز کیا ہے۔
 ’’پیدی‘‘ نے پہلے دن ۱۰۰؍ کروڑ روپے کا سنگِ میل عبور کر لیا
۲۰۲۲ء میں ایس ایس راجامولی کی فلم  آر آر آر کی بدولت رام چرن نے پہلی بار عالمی باکس آفس پر۱۰۰؍ کروڑ روپے سے زائد کی اوپننگکی تھی۔اب چار سال بعد ’’پیدی‘‘ کے ساتھ وہ دوسری بار اس خصوصی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق ’’پیدی‘‘ نے ہندوستان میں پہلے دن تقریباً ۷۵ء۸۱؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا، جس میں بدھ کی رات کے پریویو شوز سے حاصل ہونے والے تقریباً ۲۳؍ کروڑ روپے بھی شامل ہیں۔ ان میں سے تقریباً۵۰ء۶۶؍ کروڑ روپے صرف تیلگو ریاستوں سے آئے۔

یہ بھی پڑھئے:ورلڈکپ :’صفر ڈالر‘ ادا کرنے والے شائقین سے فیفا نے درست ادائیگی کا مطالبہ کیا


اس کارکردگی کے ساتھ ’’پیدی‘‘ تیلگو ریاستوں میں چوتھی سب سے بڑی اوپنر فلم بن گئی ہے۔ اس نے ’’دیوارا‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جبکہ ’’پشپا ۲، آرآر  اور دے کام ہِم او جی  اس سے آگے ہیں۔ تاہم ہندی ڈب شدہ ورژن میں فلم زیادہ متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکی اور پہلے دن صرف ۳؍ کروڑ روپے کا کاروبار کر پائی۔
 بیرونِ ملک شاندار کمائی
اوورسیز مارکیٹ میں ’’پیدی‘‘ نے تقریباً۸۰ء۲؍  سے  ۸۵ء۲؍ ملین ڈالرس (تقریباً ۲۷؍کروڑ روپے) کمائے۔ اس طرح فلم کی عالمی سطح پر پہلے دن کی مجموعی کمائی ۷۵ء۱۰۸؍ کروڑ روپےتک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھئے:منوج باجپئی نے رامائن اور وارانسی کے بجٹ سے متعلق خبروں کو پی آر حربہ قرار دے دیا


 تاریخ کی ۱۰؍بڑی تیلگو اوپنرز میں شامل
 ’’پیدی‘‘ اب عالمی باکس آفس پر تیلگو سنیما کی  نویں بڑی اوپننگ  والی فلم بن چکی ہے۔ اس نے آدی پُروش  کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جو اب دسویں نمبر پر ہے۔اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ شائقین کے ملا جلا ردِعمل کے باوجود ’’پیدی‘‘ آنے والے دنوں میں عالمی باکس آفس پر اپنی رفتار کس حد تک برقرار رکھ پاتی ہے۔ فلم پر بہت بڑی سرمایہ کاری کی گئی ہے، لہٰذا منافع کمانے کے لیے اسے آنے والے دنوں میں بھی باکس آفس پر مضبوط کارکردگی دکھانا ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK