انوراگ باسو کی فلم ’’میٹروان دنوں‘‘نے تین دنوں میں باکس آفس پر ۳۴ء۱۸؍ کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا ۔ تاہم، ہالی ووڈ کی فلم ’’جراسک ورلڈ ری برتھ‘‘ نے باکس آفس پر ۳۰۰؍ ملین ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی۔
EPAPER
Updated: July 07, 2025, 7:14 PM IST | Mumbai
انوراگ باسو کی فلم ’’میٹروان دنوں‘‘نے تین دنوں میں باکس آفس پر ۳۴ء۱۸؍ کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا ۔ تاہم، ہالی ووڈ کی فلم ’’جراسک ورلڈ ری برتھ‘‘ نے باکس آفس پر ۳۰۰؍ ملین ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی۔
انوراگ باسو نے ۲۰۰۷ء میں فلم ’’میٹرو ان دنوں‘‘ کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیئے تھے جو باکس آفس پر ایک ہٹ فلم ثابت ہوئی تھی۔ ۱۸؍ سال بعد انوراگ باسو ’’لائف ان میٹرو‘‘ کے سیکوئل کے ساتھ واپس آئے ہیں جس میں سارہ علی خان، علی فضل، فاطمہ ثناء شیخ، پنکج ترپاٹھی، کونکونا سین شرما، نینا گپتا اور انوپم کھیر نے اداکاری کی ہے۔ دوسرے دن فلم کے کاروبار میں ۶۸؍ فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس نے ۶ء ۸۱؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ تیسرے دن بھی فلم کے کاروبار میں اضافہ دیکھا گیا اور اس نے ۷ء ۵۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ اس طرح تین دنوں میں فلم کا مجموعی کاروبار ۱۸ء ۳۶؍ کروڑ روپے ہوگیا ہے۔ افتتاحی وی کینڈ میں فلم کے بہترین بزنس کی وجہ اس کی کاسٹ اور جینر کو قرار دی جارہی ہے لیکن ہفتے کے دنوں میں بھی فلم کے بہترین کاروبار کرنے کے امکانات ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: دلیپ کمار نےفلمی اور حقیقی دنیا میں بھی شائقین کے دلوں پر راج کیا
’’میٹرو ان دنوں‘‘کے علاوہ باکس آفس پر سب سے بڑی ریلیز ہونے والی فلم ’’جراسک ورلڈ ری برتھ‘‘ ہے جس نے ہندوستان میں اپنی ریلیز کے بعد پہلے وی کینڈ پر ۴۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کرنے کے قریب ہے جو ’’میٹرو ان دنوں‘‘ کے کاروبار سے دگنا ہے۔ یاد رہے کہ ’’جراسک ورلڈ ری برتھ‘‘ میں اسکارلیٹ جوہانسن، جوناتھن بیلی، مہر شالا علی، راپرٹ فرائنڈ اور مینوئل گارسیا رولفونے اداکاری کی ہے۔ فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے دن ۹ء ۲۵؍ کروڑ روپے، دوسرے دن ۱۲ء ۷۵؍ کروڑ روپے اور تیسرے دن تقریباً ۱۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ اس طرح فلم نے تین دنوں میں مجموعی طور پر ۳۸؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔
کچھ ’’جراسک ورلڈ ری برتھ‘‘ کے بارے میں
’’جراسک ورلڈ‘‘ کی آخری فلم ’’جراسک ورلڈ ڈومینین‘‘ نے ہندوستان میں ۶۸ء ۶۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا اور اسے بہترین ردعمل موصول نہیں ہوا تھا۔ تاہم، ’’جراسک ورلڈ ری برتھ‘‘ نے فرنچائز کی پرانی فلموں کے لائف ٹائم بزنس کو بھی مات دے دی ہے۔ عالمی باکس آفس پر ’’جراسک ورلڈ ری برتھ‘‘ نے صرف تین دنوں میں ۳۰۰؍ ملین ڈالر سے زیادہ کا کاروبار کیا ہے۔ فلم نے اسی طرح کارکردگی کا مظاہرہ کرنا جاری رکھا تو بآسانی ۸۰۰؍ تا ۹۰۰؍ ملین ڈالر کا کاروبار کر سکتی ہے۔