• Mon, 15 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

باکس آفس:’’دُھرندھر‘‘ نے ۱۰؍ویں دن کئی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا

Updated: December 15, 2025, 6:06 PM IST | Mumbai

جوان، پٹھان،آر آر آر، اور اینیمل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریکارڈ توڑ دیا۔آدتیہ دھر کی فلم نے اپنے دسویں دن زبردست کلیکشن کیا ہے۔ اپنے دوسرے اتوار کو فلم نے جیسی متعدد جنوبی ہندوستانی فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کی۔

Dhurandhar Movie.Photo:INN
دُھرندھر۔ تصویر:آئی این این

 ہدایتکار آدتیہ دھر کی فلم ’دُھرندھر‘ نے اتوار کو باکس آفس پر سُنامی لےآئی اور ۱۰؍ویں دن اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ اس فلم نے اتوار کو اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کی ہے۔  فلم نے نہ صرف اتوار کو سب سے زیادہ کمائی کی بلکہ  جوان، پٹھان،آر آر آر اور اینیمل  جیسی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ رنویر سنگھ اور اکشے کھنہ کی اس فلم نے سنیما گھروں میں سونامی لائی  ہے۔ کہانی سامعین پر ایسا جادو کر رہی ہے کہ کوئی بھی اس کے اثر سے بچ نہیں سکتا۔ دیکھنے کے بعد کئی دن تک نہ گینگسٹر رحمان ڈکیت، نہ حمزہ علی مظہر، نہ پولیس آفیسر چودھری اسلم، نہ لیاری ٹاؤن، نہ یلین جمالی کا چہرہ ذہن و دل سے نکل سکتا ہے۔
’دُھرندھر‘ ایک ایسی فلم ہے جسے لوگ صرف ایک بار نہیں بلکہ بار بار دیکھنا چاہیں گے۔ پاکستان کے شہر کراچی میں ہونے والی ایک حقیقی گینگ وار کی اس کہانی میں آپ اس قدر مگن ہوں گے کہ آپ پلک جھپک نہیں سکیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:ایف سی بارسلونا کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خرید سکتے ہیں

فلم نے ۱۰؍ویں دن تاریخ رقم کی
 اس فلم نے اپنے ۱۰؍ویں دن تاریخ رقم کر دی ہے۔ ساکنلک کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم ’دُھرندھر‘ نے اپنے ۱۰؍ویں دن، اتوار کو۵۸؍ کروڑ روپے کی کمائی کی۔ کمائی کے معاملے میں فلم نے ۱۰؍ویں دن اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ اس نے اپنے ابتدائی دن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کی۔ سنیچر کو، اس نے بھی مضبوط ۵۳؍ کروڑ روپے کی آمدنی کی۔ مجموعی طور پر، فلم نے اب تک ۷۵ء۳۵۰؍کروڑ روپے کما لیے ہیں۔فلم ’دُھرندھر‘ نے جوان  اور پٹھان  جیسی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔اس فلم نے اپنے۱۰؍ویں دن شاہ رخ خان کی جوان  (۸ء۳۱؍ کروڑ روپے)، پٹھان  (۱۴؍ کروڑ روپے) اور رنبیر کپور کی اینیمل (۳۴؍ کروڑ روپے) سے زیادہ کما کر تاریخ رقم کی ہے۔ مزید برآں، اس نے پشپا۲، (ہندی:۴۶؍ کروڑ روپے)، باہوبلی ۲؍(ہندی میں  ۵ء۳۴؍کروڑ روپے)، کانتارا: چیپٹرایک (ہندی میں۲۵ء۱۴؍ کروڑ روپے)  اورآر آر آر (۵۲؍ کروڑ روپے) جیسی کئی ٹاپ فلموں کی۱۰؍ویں دن کی کمائی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:تاریخی کارنامہ: ہندوستان اسکواش ورلڈ کپ کا فاتح بن گیا

فلم کی دنیا بھر میں کمائی کیا ہے؟
دنیا بھر میں کلیکشن کے لحاظ سے، فلم نے ۹؍ دنوں میں ۲۵ء۴۴۶؍ کروڑ روپے کمائے اور اب ۱۰؍دنوں میں ۷۵ء۵۳۰؍کروڑ روپے کے قریب ہے جب کہ اس نے بیرون ملک ۹؍دنوں میں ۹۵؍ کروڑ روپے کما لیے تھے، اب ۱۰؍ دنوں میں فلم کا کلیکشن ۱۱۰؍ کروڑ روپے کے قریب ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK